جموں//گورنر کے مشیر کے۔ وجے کمار اور چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔اس دوران انہوں نے گورنر کے ساتھ کئی اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا جن میں ڈرگ ڈِی اڈکشن پالیسی کے مسودے کی منظوری، سلامتی نظامت اور جوابدہ و شفاف انتظامیہ کی دستیابی بھی شامل ہے۔گورنر نے امن و قانون کی موثر برقراری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کا اعتماد جیتنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جانے چاہئیں۔پرنسپل سیکرٹری داخلہ آر کے گوئل بھی میٹنگ میں موجود تھے۔