سرینگر//کرائم برانچ کشمیر نے محکمہ تعلیم کے اشتراک سے ایس پی ہائیر سکنڈری سکول میں جموں و کشمیر کے نوجوانوں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رحجان پر ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا۔ پروگرام کی صدارت ایس پی کالج کی پرنسپل پروین پنڈت نے کی جبکہ تقریب پرایس پی کرائم برانچ کشمیر میر افتاب عالم خصوصی تھے۔اس کے علاوہ ڈاکٹر مظفر احمد انچارچ ڈرگ ڈی ایڈیکشن سنٹر پولیس کنٹرول سرینگر ، ریاض احمد صدیقی پرنسپل ہائیرسکنڈری سکول سرینگر اور مختلف اسکولوں کے طلبہ نے منشیات کی بدعت اور اس کی لت میں نوجوان نسل کس طرح ملوث ہیں ،کے بارے میں مفصل روشنی ڈالی ۔ تقریب کے دوران موجود تعلیمی ماہرین نے اس طرح کے اقدامات کی کافی سراہنا کی۔ سمپوزیم میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔