سرینگر// بارہویں جماعت کے امتحان میںپائین شہر کے گورنمنٹ گرلز ہائر اسکینڈری اسکول نوا کدل کی3 طالبات نے کامرس میں مشترکہ طور پہلی پوزیشن حاصل کی ۔سٹیٹ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے جمعرات کو بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کیاگیا۔ گورنمنٹ گرلز ہائر اسکینڈری اسکول نواکدل کی تابش نور، سحرش نفیض اور زائرہ بشیر نے کامرس مضمون میں مشترکہ طور پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ان تینوں طالبات نے500میں سے485 یعنی97فیصدنمبرات حاصل کئے ہیں ۔