سرینگر//سرینگر کے پائین علاقہ نواکدل میں آتشزدگی کی واردات میںزخمی ہوا48 سالہ شہری سوموار کو صدر ہسپتال میں18روز بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اسطرح آتشزدگی کی واردات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 ہوگئی۔شہر سرینگر کے پائین علاقہ جمالٹہ نواکدل میں 20 جنوری 2022 کو ہولناک آتشزدگی کی واردات میں 4 رہائشی مکانات مکمل طور پر راکھ ہوکر رہ گئے ۔ آتشزدگی کی واردات میں 70 سالہ خاتون زندہ جھلس کر جاں بحق ہوگئی تھی جبکہ عبدالحمید گوجری ولد غلام رسول شدید طور پر جھلس گیا تھا جسے زخمی حالت میں صدر ہسپتال سرینگر میں علاج معالجہ کے لئے منتقل کیا گیا تھا جہاں 18 روز تک زیر علاج رہنے کے بعد پیر کی صبح دم توڑ گیا اسطرح ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 ہوگئی.۔مذکورہ شخص کی لاش جب گھر لائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا۔