عاصف بٹ
کشتواڑ//سب ڈوویژن مڑواہ میں نواپچی سڑک کی ابتر حالت سے مقامی لوگ سخت پریشان ہیںاور انتظامیہ سے جلد سڑک کو بہتر بنانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایاکہ کئی دہائیوں سے سڑک کی حالت انتہائی ابتر بنی ہوئی ہے لیکن باجود اسکے اسے بہتر بنانے کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا جارہاہے۔
انھوں نے کہا کہ مڑواہ میں قایم تمام ترسرکاری دفاتر نواپچی کی اسی سڑک پر موجود ہیں جہاں ہر روز سینکڑوں کی تعداد میں لوگ سفر کرتے ہیںاور سڑک کی ابتر حالت سے عوام سخت پریشان ہے۔ غلام علی نامی شہری نے بتایا کہ سیاسی جماعتوں نے علاقے کی عوام کو صرف اپنے ووٹ کیلئے استعمال کیا جبکہ علاقے میں تعمیر و ترقی منفی کے برابر ہے،انتظامیہ کی یقین دہانی بھی کسی کام نہ آئی اور کئی دہائیاں گزرجانے کے بعد بھی سڑک کی حالت بہتر نہ ہوئی۔
نواپچی کے عالم دانک نے بتایاکہ آزادی سے قبل جس طرح کی حالت علاقے میں تھے ویسے ہی حالات آج بھی ہیں۔ نواپچی پنچایت کو سیلاب سے بچانے کیلئے بنڈ کی تعمیر کیلئے گزشتہ سال پچاس لاکھ روپے کی رقم واگزار ہوئی لیکن ا یک سال بعد بھی اس پر کام شروع نہ ہوسکا۔انھوں نے کہا کہ نواپچی ہیڈکوارٹر میں تحصیلدار دفتر ،دیہی ترقی دفتر،پولیس تھانہ ،ہسپتال، بینک و سب ڈویژنل مجسٹریٹ کے دفاتر قایم ہیں لیکن باجود اسکے اس سڑک کی حالت انہتائی خستہ بنی ہوئی ہے۔انہوںنے ضلع انتظامیہ سے فوری طور سڑک کی حالت کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا۔