نواز شریف کے چیک اپ کیلئے 21ڈاکٹروں کی ڈیوٹی

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 لاہور// جیل میں علیل چل رہے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے چیک اپ کیلئے پی آئی سی کی جانب سے ڈاکٹروں کا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا ہے ۔نواز شریف کا صبح، دوپہر اور شام میں چیک اپ کیاجائے گا۔پاکستان کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی انتظامیہ نے 21 ڈاکٹروں کی ڈیوٹی لگائی ہے ۔ پی آئی سی کی جانب سے جاری روسٹر کے مطابق تین ای سی جی ٹیکنیشنز بھی ڈاکٹرز کے ہمراہ ہوں گے ۔ ڈاکٹر تین شفٹوں میں نوازشریف کاجیل میں چیک اپ کریں گے ۔یو این آئی
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *