اسلام آباد//پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کے مدت کار کے دوران ان کے لئے ''غذائیت سے بھرپور کھانے '' کی ضرورت کی تکمیل کے لئے مبینہ طور پر خریدی گئی آٹھ بھینسوں کو جمعرات کو 23,02000 روپے میں نیلام کردیاگیا۔بتایا جاتا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس پر نیلامی کے لئے بولی لگانے کے دوران نیلامی کرنے و الوں کے درمیان گرما گرم بحث بھی ہوئی۔ بھینسوںکو خریدنے کے لئے آئے ایک ممکنہ خریدار کی شکایت تھی کہ جتنی قیمت طے کی گئی تھی وہی زیادہ ہے ۔جیونیوز کے مطابق اس کے جواب میں وزیرعظم ہاؤس کے افسران نے کہا کہ بولی لگانے کے لئے طے قیمت سے مطابقت نہیں رکھتا ہے تو وہ جاسکتا ہے ۔ افسران نے کہا کہ بولی لگانے والے کو نقد میں ادائیگی کرنے ہوگی۔نیلامی کے ابتدا میں ایک بھینس تین لاکھ 85 ہزار روپے اور دوسری بھینس تین لاکھ روپے اور تیسری بھینس تین لاکھ تیس ہزار روپے میں بیچی گئیں۔ تینوں بھینسوں کو پاکستان مسلم لیگ، نواز (پی ایم ایل۔این) کے کارکنوں نے خریدا ہے ۔ایک خریدار حاجی امداد علی نے کہا کہ نیلامی کے ذریعہ انہوں نے بھینس اپنے لیڈر نواز کے لئے خریدی ہے ۔ اس نے کہا کہ''میں ان جانوروں کو اپنے فارم ہاؤس میں رکھوں گا اور اس کے بعد نواز شریف کو ہدیہ کردوں گا۔''مسٹر عمران خان نے وزیراعظم بننے پر اسراف پر قدغن لگانے کا اعلان کیا تھا۔ مسٹر خان کی مہم کے تحت اس ماہ کی ابتدا میں وزیراعظم کے قافلے کے 102 گاڑیوں میں سے 61 کو نیلام کیا گیا تھا۔یو این آئی