Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

نواز شریف کے دوبارہ مسلم لیگ نواز کی کمان سنبھالنے کی راہ ہموار

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 24, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
اسلام آباد// پاکستان میں حکومت نے سیاسی جماعتوں سے متعلق پی پی او نامی ایک قانون میں ترمیم کی ہے جس سے معزول وزیر اعظم نواز شریف اپنی پارٹی پاکستان مسلم لیگ-نواز (پی ایم ایل-این) کی کمان دوبارہ سنبھالنے کے اہل ہوسکتے ہیں۔ سینیٹ نے انتخابی اصلاحاتی بل 2017 کو منظوری دے دی جس کے بعد پاکستان مسلم لیگ نواز کے سابق صدر و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد ایک مرتبہ پھر پارٹی کے صدر بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے ۔انتخابی اصلاحاتی بل 2017 کو قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سنیٹ میں پیش کیا گیا تو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر اعتزاز احسن نے ترمیم پیش کی کہ جو شخص اسمبلی کا رکن بننے کا اہل نہ ہو وہ پارٹی کا سربراہ بھی نہیں بن سکتا، جس کے بعد بل پر ووٹنگ ہوئی۔حکومت نے محض ایک ووٹ کے فرق سے الیکشن بل کی شق 203 میں ترمیم مسترد کرانے میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کے دوبارہ پارٹی کا صدر بننے کی راہ ہموار کردی۔  اس سے پہلے پی پی او کی تجاویز کے مطابق پناماگیٹ معاملے میں پاکستان کے سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو اپنے ایک فیصلے میں نواز شریف کو قصوروار قرار دینے کے بعد انہیں وزیر اعظم کے عہدے سے استعفی دینے کے علاوہ مسلم لیگ -ن کے صدر کے عہدے کے لئے بھی نااہل قرار دیا تھا۔  پاکستان کے اخبار 'دی ایکسپریس ٹریبیون' کی ایک رپورٹ کے مطابق اس بل میں انتخابی عمل کو منضبط کرنے والی دفعات کو بھی مضبوط کیا گیا ہے ۔انتخابی اصلاحاتی بل 2017 کی شق 203 میں کہا گیا ہے کہ ہر پاکستانی شہری کسی بھی سیاسی جماعت کی رکنیت حاصل کرسکتا ہے ۔سینیٹ سے ترامیم کے ساتھ منظوری کے بعد اب الیکشن بل 2017 کو دوبارہ قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جہاں سے اسی شکل میں منظوری دی گئی تو یہ نیا انتخابی قانون بن جائے گا جبکہ ترامیم کئے جانے کی صورت میں انتخابی اصلاحاتی بل 2017 کی منظوری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے لینا ہوگی۔قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال پناما پیپرس لیک معاملے میں نواز شریف اور ان کے خاندان کے ارکان کے نام کا انکشاف ہونے کے بعد ہی پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیر اعظم کے عہدے سے مسٹر شریف کو ہٹائے جانے کی مانگ ہو رہی تھی۔ نواز شریف اور ان کے خاندان پر آمدنی سے زیادہ املاک رکھنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ اس کے بعد پناماگیٹ معاملے کی جانچ کے لئے چھ مئی کو سپریم کورٹ کے حکم کے بعد چھ رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی) کا قیام کیا گیا تھا۔ طے شدہ وقت کے اندر جے آئی ٹي نے 10 جولائی کو یہ رپورٹ عدالت کو سونپی تھی۔ مقدمہ کی سماعت 21 جولائی کو مکمل ہوگئی تھی اور عدالت نے نواز شریف کو قصوروار ٹھہرانے کا فیصلہ سنایا تھا۔  سپریم کورٹ نے معاملے کی جانچ کرنے والی مشترکہ تحقیقات کمیٹی (جے آئي ٹی) کی رپورٹ کی بنیاد پر 28 جولائی کو فیصلہ سناتے ہوئے مسلم لیگ – ن کے صدر نواز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی نااہل قرار دے دیا تھا۔ یو این آئی ۔
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

این آئی اے کے جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر چھاپے
تازہ ترین
بیلی چرانہ جموں میں عدم شناخت خاتون کی نعش برآمد
جموں
ایس پی او منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد
جموں
سلیکشن گریڈ کانسٹیبل 8000روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار
جموں

Related

برصغیر

شمال مشرقی ریاستوں میں بارش کا قہرجاری

June 4, 2025
برصغیرتازہ ترین

ایس ایس پی ٹریفک سٹی سری نگر کی طرف سے میڈیا سیل کے قیام کا اعلان

June 4, 2025
برصغیرتازہ ترین

ملک میں کووڈ -19 کے معاملے بڑھ کر 4,302 ہو ئے؛ 24 گھنٹوں میں سات اموات

June 4, 2025
برصغیر

نکسل مخالف آپریشن جاری،جھارکھنڈ جنگل سے 2.5ٹن دھماکہ خیز مواد برآمد

June 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?