Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

نواز شریف کی خالی کردہ نشست پر پولنگ ختم، ووٹوں کی گنتی شروع

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 18, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
لاہور// پاکستان کی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں پولنگ کا عمل ختم ہو گیا ہے اور اب ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔سرکاری ٹی وی کے مطابق پولنگ کا عمل ختم ہو گیا ہے اور اب بعض مقامات پر صرف وہی لوگ ووٹ ڈال رہے ہیں جو مقررہ وقت ختم ہونے سے پہلے پولنگ سٹیشنز کے اندر ووٹ ڈالنے کے منتظر تھے۔واضح رہے کہ این اے 120 کی نشست سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کو سپریم کورٹ کی جانب سے نا اہل قرار دیے جانے کے بعد خالی ہوئی تھی۔اس ضمنی انتخاب میں 32 آزاد اور مختلف سیاسی جماعتوں کے 12 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔لاہور میں صبح سے دوپہر بارہ بجے تک ٹرن آؤٹ کافی کم رہا۔ ماہرین کے خیال ہے کہ اگرچہ ضمنی انتخاب ہونے کی وجہ سے ایسا ہونا معمول ہے لیکن اس حلقے میں انتخاب کی اہمیت کے لحاظ سے اب تک کا ٹرن آؤٹ جنرل الیکشن کے مقابلے میں بہت کم ہے۔اس کی ایک وجہ چھٹی کے دن کو بھی قرار دیا جا رہا ہے تاہم بعد دوپہر پولنگ سٹیشنز کے باہر لوگوں کی قطاریں دیکھی جا سکتی ہیں۔نامہ نگار حنا سعید کے مطابق مزنگ اڈے اور یونیورسٹی آف وٹینری اینڈ اینیمل سائنسز میں قائم پولنگ سٹیشنز پر جہاں ملسم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے سیاسی کارکنوں کا آمنا سامنا ہوا وہاں نعرے بازی ہوئی۔ تاہم فوج کی موجودگی کی وجہ سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ووٹ ڈالنے کے لیے آنے والوں میں اب تک پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے ووٹرز سب سے زیادہ دیکھے جا رہے ہیں۔اس ضمنی انتخاب کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے این اے 120 کے رہائشی طارق ارشد جن کی اتوار کو شادی ہو رہی ہے سیالکوٹ بارات لے جانے سے پہلے پوری بارات سمیت ووٹ ڈالنے آئے۔سوشل میڈیا پر ن لیگی کارکن شکایت کر رہے ہیں کہ انہیں پرچیوں کے باجود ووٹ ڈالنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ انہیں مخاطب کرتے ہوئے مریم نواز نے ٹویٹ کی کہ وہ ’پریشان نہ ہوں جیت ہماری ہی ہوگی۔اس ضمنی انتخاب میں حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز کی جانب سے سابق وزیر اعظم کی اہلیہ کلثوم نواز امیدوار ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے فیصل میر اور پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے ڈاکٹر یاسمین راشد امیدوار ہیں۔اس حلقے میں لاہور کے چند قدیم ترین علاقے آتے ہیں اور یہاں لوگوں میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کے سنہ 2013 کی طرح اس بار بھی حقیقی مقابلہ ن لیگ کی امیدوار بیگم کلثوم نواز اور پاکستان تحریکِ انصاف کی یاسمین راشد کے درمیان ہی ہو گا۔ڈاکٹر یاسمین راشد سنہ 2013 میں ہونے والے عام انتخابات میں بھی اس حلقے سے امیدوار تھیں اور انھوں نے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے 91666 سے زیادہ ووٹوں کے مقابلے میں 52321 ووٹ حاصل کیے تھے۔پاکستان کے سرکاری ریڈیو (ریڈیو پاکستان) کے مطابق الیکشن کمیشن کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ اس حلقے میں ووٹرز کی کل تعداد تین لاکھ 21 ہزار سات سو 86 ہے جن میں ایک لاکھ 79 ہزار چھ سو 42 مرد اور ایک لاکھ 42 ہزار ایک سو 44 خواتین ہیں۔اس ضمنی انتخاب کے لیے مجموعی طور پر 220 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں مردوں کے 103، خواتین کے 98 جبکہ 19 مشترکہ پولنگ سٹیشنز ہیں۔ریڈیو پاکستان کے مطابق 220 پریذائیڈنگ افسر، 573 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر اور 573 پولنگ افسر اپنے فرائض انجام دیں گے۔ادھر الیکشن کمیشن حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں 39 پولنگ سٹیشنوں میں آزمائشی طور پر سو بائیومیٹرک ووٹنگ مشینیں استعمال کرے گا۔اس کے علاوہ پاکستان کے الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 120 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پولنگ سٹیشن پر فوج کو تعینات کرنے کا فیصلہ پہلے ہی کر رکھا ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہی جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال ہوگا: عمر عبداللہ
تازہ ترین
سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عید الاضحیٰ جوش خروش سے منائی جارہی ہے
برصغیر
کشمیر سے کنیا کماری تک اب محض ایک نعرہ نہیں بلکہ حقیقت ہے: منوج سنہا
تازہ ترین
وزیر اعظم نریندر مودی نے کٹرا سے سری نگر وندے بھارت ایکسپریس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
تازہ ترین

Related

برصغیر

سرمایہ کاروں کے مفادات کاتحفظ | ہند کرغزستان دو طرفہ سرمایہ کاری معاہدہ نافذ

June 5, 2025
برصغیر

آتم نربھر بھارت کے عزم کی عکاسی | رافیل لڑاکا طیاروں کی مین باڈی اب ملک میں تیارہو گی

June 5, 2025
برصغیرتازہ ترین

کوروناوائرس کے کل فعال معاملوں کی تعداد 4866 تک پہنچ گئی، سات مزید مریضوں کی موت

June 5, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

تاریخی لمحہ قریب: وزیر اعظم مودی کل کشمیر کو ریل سے جوڑنے کا آغاز کریں گے

June 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?