لاہور//لاہور ہائی کورٹ نے ماڈل ٹاؤن کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور پنجاب کے سابق وزیر اعلی شہباز شریف کو طلب کرنے سے متعلق درخواست بدھ کے روز مسترد کر دیا۔ یہ معاملہ 17 جون 2014 کا ہے ۔ لاہور ماڈل ٹاؤن علاقے میں "تجاوز ات مہم کی مخالفت" کر نے والی پاکستان عوامی تحریک (پي اے ٹی) کے کارکنوں پر پولس کی کارروائی میں کم از کم 14 لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور 100 دیگر زخمی ہوئے تھے ۔ جیو نیوز کے مطابق اس واقعہ پر منھاج القرآن انٹرنیشنل کے رکن جواد حمید نے درخواست دائر کر کے کورٹ سے درخواست کی تھی کہ پنجاب کے سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ اور خواجہ سعد رفیق سمیت 12 افراد کو اس معاملے میں طلب کیا جائے ۔ عدالت کے فیصلے کے بعد پی اے ٹی کے سربراہ طاہر القادری نے کہا کہ وہ اس فیصلے کو چیلنج کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ" ماڈل ٹاؤن واقعہ کی سازش کرنے والوں کو سمن نہیں کیا جاتا تو انصاف کیسے ملے گا"۔ یو این آئی