اسلام آباد //پاکستان کی نگران حکومت کے وزیرِ قانون و اطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ اس وقت سابق وزیرِ اعظم نواز شریف اور اْن کی بیٹی مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنا مناسب نہیں۔ظفر نے بتایا کہ احتساب کے قومی ادارے ’نیب‘ کی طرف سے نگران حکومت کو نواز شریف اور اْن کی بیٹی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی درخواست ملی ہے۔ان کے بقول، "اس کے لیے ایک کمیٹی پہلے ہی بنائی جا چکی ہے، جس میں وزیرِ داخلہ، وزیرِ خزانہ اور میں بھی ہوں۔ (کمیٹی نے اس بارے میں) فیصلہ کرنا تھا۔"علی ظفر نے کہا کہ "اس پر غور و فکر ہو رہا ہے لیکن کیوں کہ اس وقت نواز شریف ملک سے باہر ہیں اور اْن کی اہلیہ کی حالت تشویش ناک ہے، اس لیے یہ مناسب نہیں کہ ہم اس وقت (نواز شریف اور اْن بیٹی کے) نام ای سی ایل میں ڈالنے پر غور کریں۔