Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

نواز شریف اور بیٹوں کے خلاف مزید دو ضمنی ریفرنس دائر

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: February 15, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
اسلام آباد// قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیرِ اعظم نوازشریف اور ان کے بیٹوں کے خلاف مزید دو ضمنی ریفرنس دائر کردیے ہیں۔چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی منظوری کے بعد پراسیکیوٹر نیب نے دونوں ریفرنس بدھ کو سابق وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کے دوران دائر کیے۔نواز شریف، حسن اور حسین کے خلاف نئے شواہد ضمنی ریفرنسز کا حصہ ہیں۔ فلیگ شپ ریفرنس میں حسن اور حسین کی آف شور کمپنیوں کی نئی تفصیلات شامل کی گئی ہیں جب کہ العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں نئے شواہد اور نئے گواہان بھی شامل ہیں۔احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے اثاثے منجمد کرنے کے چیئرمین نیب کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے فیصلہ دیا ہے کہ سابق وزیرِ خزانہ کے اثاثے منجمد ہی رہیں گے۔سپریم کورٹ کے پاناما پیپرز کیس کے حتمی فیصلے میں دی گئی ہدایات کی روشنی میں قومی احتساب بیورو کی جانب سے نواز شریف اور ان کے صاحب زادوں کے خلاف تین ریفرنسز دائر کیے گئے تھے جبکہ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا نام ایون فیلڈ ایونیو میں موجود فلیٹس سے متعلق ریفرنس میں شامل ہے۔تینوں ریفرنسز میں مجموعی طور پر 39 میں سے 24 گواہوں کے بیانات اب تک ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔نیب نے لندن فلیٹس میں بھی ضمنی ریفرنس دائر کر رکھا ہے جس میں عدالت نے وڈیو لِنک کے ذریعے دو غیر ملکی گواہان کے بیانات ریکارڈ کرنے کے لیے 22 فروری کی تاریخ مقرر کی ہے۔منگل کو نواز فیملی کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران احتساب عدالت کے جج نے ڈی جی نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ضمنی ریفرنسز میں تاخیر پر وضاحت طلب کی تھی۔جمعرات کو نوازشریف اور ان کے خاندان کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت دوبارہ ہوگی جس میں استغاثہ کے چار گواہان بیان قلم بند کرائیں گے جبکہ نوازشریف اور مریم نواز کی جانب سے دائر استثنیٰ کی درخواست پر بھی سماعت 15 فروری کو ہوگی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے بدھ کو سابق وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت نیب پراسیکیوٹر عمران شفیع نے عدالت کو بتایا کہ اسحاق ڈار کے خلاف بھی ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریفرنس تیار ہے اور صرف چیئرمین نیب کی منظوری باقی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کے خلاف تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور بہت اہم شواہد ہاتھ آگئے ہیں جو ابھی یہاں پر بتانا نہیں چاہتا۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کہا کہ ضمنی ریفرنس جب آئے گا تو تب دیکھا جائے گا۔ ضمنی ریفرنس سے کیس لٹک جاتا ہے جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ضمنی ریفرنس کے بعد ایک ہفتے میں کیس نمٹا دیں گے۔عدالت نے استغاثہ کے گواہ انعام الحق کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی نیب کی استدعا مسترد کردی اور گواہ کی طلبی کے سمن جاری کردیے۔ عدالت نے قرار دیا کہ گواہ کو پیش ہونے کا آخری موقع دے رہے ہیں۔عدالت نے نیب کی تفتیشی افسر کا بیان آج قلم بند نہ کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 23 فروری تک ملتوی کردی ہے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کی جائیداد کی ضبطی کے فیصلے پر دائر اعتراضات بھی مسترد کردیے ہیں۔عدالت نے 7 فروری کو اسحاق ڈار کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے قرار دیا کہ اسحاق ڈار کو جائیداد کی فروخت کی اجازت نہیں اور ان کے اثاثے منجمد رہیں گے۔سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو پاناما پیپرز کیس میں اپنا حتمی فیصلہ سناتے ہوئے نیب کو اسحاق ڈار کے خلاف بھی آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے حوالے سے ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت جاری کی تھی جس کی سماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جاری ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ناشری ٹنل اور رام بن کے درمیان بارشیں ، دیگر علاقوں میں موسم ابرآلود | قومی شاہراہ پر ٹریفک میں خلل کرول میں مٹی کے تودے گرنے سے گاڑیوں کی آمدورفت کچھ وقت کیلئے متاثر
خطہ چناب
! موسمیاتی تبدیلیوں سے معاشیات کا نقصان
کالم
دیہی جموں و کشمیر میں راستے کا حق | آسانی کے قوانین کی زوال پذیر صورت حال معلومات
کالم
گندم کی کاشتکاری۔ہماری اہم ترین ضرورت
کالم

Related

برصغیر

دہلی سمیت کئی علاقوں میں شدید بارش کی پیشگوئی | مانسون شمال کی طرف مزید آگے بڑھنے والا ہے

July 8, 2025
برصغیر

احمد آباد طیارہ حادثہ | ابتدائی رپورٹ حکومت کوپیش

July 8, 2025
برصغیر

بہار میںسخت مخالفت کے بیچ ووٹر لسٹ پر نظرثانی | 24گھنٹے میں 1.18کروڑ فارم جمع

July 8, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

حج 2026 کے لیے درخواستیں شروع

July 8, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?