ایبٹ آباد//چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ چارٹرآف ڈیموکریسی کے نام پرنوازاورزرداری نے مک مکاکیا، ان دونوں نے طے کیا تھا کہ ہم ایک دوسرے کیلیے فرینڈلی اپوزیشن بنیں گے اس لیے ان باریاں لینے والوں نے ملک کو تباہ کردیا۔ایبٹ آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ایون فیلڈ میں سزا پانے والے کیپٹن(ر) صفدر اس طرح گرفتاری دینے جارہے تھے جیسے کشمیر فتح کرلیا جب کہ نوازشریف اور مریم نواز لندن سے مظلوم بن کر آئیں گے، نوازشریف پاکستان آئیں لیکن نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش نہ کریں کیونکہ نیلسن منڈیلا ایک عظیم لیڈر تھا جس نے 27 سال قید کاٹی لیکن نوازشریف تو ڈاکو ہیں جو ملک وقوم کا 300ارب کا پیسہ چوری کرکے باہر لے گئے۔عمران خان نے کہا کہ ملک کی 60سالہ تاریخ میں مجموعی طور پر6 ہزار ارب روپے قرضہ تھا اس کے باوجود بڑے بڑے ڈیم بنیجس سے بجلی سستی ملی، ملک تیزی سے ترقی کرنا شروع ہوا اور ایشیا میں پاکستان کی ترقی کی مثال دی جانے لگی لیکن گزشتہ 10 سالوں کے دوران نوازشریف اور زرداری کی کرپشن اور خراب کارکردگی نے قرضہ 27 ہزار ارب روپے تک پہنچا دیا۔