کپوارہ//سرحدی ضلع کپوارہ کے ہندوارہ قصبہ میں دن دھاڑے ایک نا معلوم سو مو ڈرائیور نے ایک نو زائد بچے کو اغوا کیا جس کے نتیجے میں پورے ضلع میں تشویش کی لہر دو ڑ گئی ہے ۔بتا یا جاتا ہے کہ سو موار کو بعد دوپہر محفوظہ بیگم زوجہ طارق احمد ڈار اپنے ایک مہینے کے نوزائد بچے ہندوارہ اسپتال لے جانے کے لئے بمہامہ کے مقام پر کپوارہ سوپور شاہراہ پر انتظار کر رہی تھی کہ اس دوران وہا ں سے ایک سو مو گاڑی گزری اور محفوظہ نے اس کو رکنے کا اشارہ کیا ۔محفوظہ کے مطابق سو مو گاڑی میں دو غیر ریاستی خواتین سو مو گاڑی کے بیچ والی سیٹ پر تھیں اور میں بھی اسی سیٹ پر پر بیٹھ گئی ۔محفوظہ کا مزید کہنا ہے کہ جو ہی سو مو گاڑی ہندوارہ بائی پاس سڑک پر پہنچ گئی اور بارہ مولہ کی طرف رخ کیا تو میں نے ڈرائیور سے رکنے کو کہا تاکہ وہ بچے کو لیکر اسپتال جا سکے ۔انہو ں نے بتا یا کہ غیر ریاستی خواتین نے کہا کہ آپ پہلے گا ڑی سے نیچے اترو اور بچے کوبعد میں بچے کو ہم آپ کو دیں گے ۔محفوظہ کا کہنا ہے کہ جو ں ہی میں گا ڑی سے نیچے اتری تو سومو گاڑی کے ڈرائیور تب تک گاڑی لیکر بھاگ گیا جس کے بعد محفوطہ نے زبردست چلایا اور اس دوران لوگ وہا ں پر جمع ہوئے اور محفوظہ کو اسپتال پہنچایا جس کے بعد پولیس میں بچے کے اغوا کاری کے حوالے سے رپورٹ درج کرائی ۔پولیس نے اس سومو گاڑی کی تلاش شروع کی جسمیں بچے کو اغوا کیا گیا ۔اس معاملہ کے بعد پورے ضلع میں تشویش کی لہر دو ڑ گئی ہے۔