سرینگر//نیشنل کانفرنس کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر نے شورا گری محلہ نواب بازار کے نوجوان تاجر فردوس احمد وانی (خان بردرس نواب بازار) کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور سانحہ ارتحال پر لواحقین خصوصاً اہل خانہ کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا کی۔ یاد رہے فردوس احمد کل کنیڈا میں عہدِ جوانی میں انتقال کر گئے۔انہوں نے اس سانحہ پر خان اور کوچک خاندان کیساتھ بھی تعزیت کا اظہار کیا۔