جموں//جموں صوبہ کے ضلع سانبہ میںایک خاتون کو اپنے ننھے بچے کو بے رحمی سے پیٹنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔ پولیس ذرائع نے بتایاکہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک خاتون اپنے ننھے شیرخوار بچے کو بے رحمی سے پیٹتی اورپٹکتی نظر آ رہی ہے۔ویڈیو کو دیکھ کر پولیس ٹیم فوری طور پر حرکت میں آئی اور خاتون کو گرفتار کر لیا، جس کی شناخت پریتی شرما زوجہ مان سنگھ ساکنہ بالائی کمیلا پورمنڈل ضلع سانبہ کے بطورہوئی ہے۔پولیس نے خاتون کے خلاف تھانہ پورمنڈل میں ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایس ڈی پی او بری برہمن شیوالی کوتوال نے خاتون کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ تمام رسمی کارروائیوں اور تحقیقات کی تکمیل کے بعد اپنے ننھے بچے کو بے رحمی سے پیٹنے پر خاتون کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ایس ایس پی سانبہ ابھیشیک مہاجن نے بتایا کہ خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ بچے کووالدکے حوالے کر دیا گیا ہے۔ تاہم ان کے مطابق یہ واقعہ ایک ماہ پرانا ہے اور اسے کسی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا اور وائرل کیا۔