جموں//نئے معرض و جود میں لائے گئے ننگلی ۔ ہائیگام تازو ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی پر ترقیاتی کاموں کا ایک افسروں کی میٹنگ میں یہاں جائزہ لیا گیا۔باغبانی کے وزیر سید بشارت بخاری اور سیاحت کے وزیر تصدق مفتی نے میٹنگ کی صدارت کی۔وائس چیئرمین جے کے ٹی ڈی سی رفیع میر ، سیکرٹری ٹورازم سرمد حفیظ ، ایم ڈی کیبل کار کنسٹریکشن پروجیکٹ شمیم احمد وانی ، ڈائریکٹر فائنانس ٹوراِزم و دیگر سینئر افسران اس موقعہ پر موجود تھے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ دُورین ۔ ناگہ پتھری میں تعمیر کئے جارہے کیبل کار پروجیکٹ جس کی تعمیر کرنے کا پروگرام سابق وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید نے ترتیب دیا تھا۔ گلمرگ ۔گنڈولہ پروجیکٹ کا متبادل ثابت ہوسکتا ہے اور اس پر لوگوں کے رَش کو کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔ اِس نئے پروجیکٹ پر 36کروڑ روپے لاگت آنے کا اندازہ ہے ۔میٹنگ میں ننگلی ۔ ہائیگام تازو ٹور اِزم ڈیولپمنٹ اتھارٹی پر جاری کام کا جائزہ لیا گیاجہاں سیاحوں کو راغب کرنے کے سلسلے میں متعدد سہولیات فراہم ہوں گی۔میٹنگ میں بتایاگیا کہ ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی گلمرگ ۔بارہمولہ ۔کپواڑہ ۔ لیہہ ٹوراِزم سرکٹ کے تحت آتا ہے اور یہ کام نیشنل بلڈنگ کنسٹریکشن کارپوریشن کو سپر د کیا گیا ہے ۔پہلے مرحلے کے تحت 2.25کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے اور اس مرحلے میں ٹورازم فیسلٹیشن سینٹر، کیفیٹریا ، بُک سٹور ، بیت الخلاء ، پارکنگ ، لائیٹنگ اور سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے کام انجام دئیے جائیں گے۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا سید مراد کریری پٹن کی زیارت پر کام 50لاکھ روپے کی رقم سے شروع کیا گیا ہے اور یہ کام سرعت سے جاری ہے۔باغبانی کے وزیر نے متعلقہ افسران کو پروجیکٹ کے کام میں سرعت لانے پر زور دیا۔ سیاحت کے وزیر نے بھی افسروں پر زور دیا کہ وہ اس پروجیکٹ کی تکمیل میں تیزی لائیں تاکہ سیاحوں کو ایک متبادل ٹوراِزم سرکٹ فراہم کیا جاسکے۔انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ این بی سی سی کے ساتھ میٹنگیں منعقد کریں تاکہ پروجیکٹ کے کام میں تیزی لائی جاسکے ۔