کپوارہ//افغانستان کے شہرننگر ہار میں امریکی فوج کی جانب سے بم گرانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے مقتدر علما نے کہا کہ ایک سازش کے تحت مسلمان ممالک کے خلاف ایسی فرسودہ کاروائی انجام دی جارہی ہیں ۔جمعہ کو جامع مسجد گزریال میں علما نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس وقت پورے دنیا میں مسلمانو ں کے خلاف سازشیں رچائی جاتی ہیں ۔ مولانا غازی حسین مکی کی والدہ کے انتقال کی تعزیتی تقریب کے دوران جامع مسجد گزریال میں خطیب جامع مسجد ہندوارہ منظور احمد کرمانی کے علاوہ دیگر علما ءجن میں مولانا محمد شفیع مکی اور پیر محمد مقبول نگری،مولانا غازی حسین مکی شامل ہیں نے موجودہ حالات میں مسلمانو ں کو درپیش مسائل پر تفصیلی روشی ڈالی ۔ان علماءنے مسلمانو ں پر زور دیا کہ وہ متحد ہوکر باطل کے خلاف اٹھ کھڑے ہوجائیں ۔انہو ں نے کہا کہ اس وقت سماج میں پھیلی برائیا ں تشویش ناک رجحان اختیار کئے ہوئے ہیں اور اس کے لئے والدین پر ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے بچو ں کو قرآن سنت کے مطابق تعلیم دیں تاکہ ایک ایسا معاشرہ وجود میں آئے گا جس پر ساری دنیا رشک کرے گی ۔اس موقع پر غازی حسین مکی کی والدہ کے انتقال پر ان سے اظہار ہمدردی کی اور مرحومہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔