عظمیٰ نیوزسروس
پونچھ//ننگالی سپر لیگ سیزن 1 کے فائنل میں کرکٹ کے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے راٹھور کلب نے نونا بانڈی اسٹار کو 127رنز سے شکست دے کر فتح حاصل کی۔اس سلسلہ میں منعقدہ فائنل میچ کے دوران ٹاس جیت کر راٹھور کلب نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ 16 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز کا پہاڑ جیسا سکور کھڑا کیا۔اس دوران بلے بازی کرتے ہوئے ٹکشے بالی نے صرف 34 گیندوں پر 114 رنز کی شاندار اننگز کھیل کرتماشائیوں کو واہ واہ کرنے پر مجبور کر دیا،جس میں 13 چھکے شامل تھے جبکہ خالد راٹھور نے 28 گیندوں پر 42رنز بنائے۔ نونا بانڈی سٹار کی امیدوں پر پانی پھر گیا کیونکہ کفیل منہاس اور راشد بھیکھاری نے دو دو وکٹیں لے کر انہیں 9.5اوورز میں محض 119رنز پر آؤٹ کر دیا۔ نظرر کی جانب سے 14 گیندوں پر 27 رنز کے ساتھ شاندار باؤلنگ کے باوجود 42 رنز کے عوض 4وکٹیں حاصل کرنا فیصلہ کن ثابت ہوا۔ ٹکشے بالی نے بجا طور پر اپنے شاندار بلے بازی کے لیے مین آف دی میچ کا خطاب حاصل کیا۔ تقریب میں معزز مہمانوں بشمول شبیر راٹھور سرپنچ اور مہمان خصوصی پرویز ملک آفریدی اور مہمان اعزازی ممتاز خان راٹھور نے جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 30000کے نقد انعام سے نوازا جبکہ نونا بانڈی اسٹار رنر اپ ٹرافی اور 20000 کے نقدی انعام سے نوازا گیا۔ کفیل منہاس کو مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز دیا گیا اور ٹکشے بالی اور ناظم نے بالترتیب بہترین بلے باز اور بہترین باؤلر کا خطاب حاصل کیا۔ باسط راٹھور اور آصف راٹھ کی قیادت میں راٹھور کلب کی جانب سے نہایت احتیاط سے منعقد ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں سینئر کرکٹرز اور ممتاز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔