Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
طب تحقیق اور سائنس

نمک کے زیادہ استعمال ذہنی بیماریوں کا سبب فکر ِ صحت

Towseef
Last updated: June 12, 2023 5:11 am
Towseef
Share
8 Min Read
SHARE

ماہرین طب

اگرچہ ماضی میں بھی متعدد تحقیقات سے ثابت ہوچکا ہے کہ نمک کا زیادہ استعمال متعدد بڑی بیماریوں اور بعض جان لیوا بیماریوں کا سبب بھی بن سکتا ہے لیکن اب ہونے والی ایک ریسرچ سے معلوم ہوا ہے کہ اس کا زیادہ استعمال ذہنی بیماریاں بھی دے سکتا ہے۔تحقیقی جریدے ’برٹش فارماکولوجیکل سوسائٹی‘ میں شائع تحقیق کے مطابق جاپانی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ نمک کا زیادہ استعمال نہ صرف ہائی بلڈ پریشر بلکہ ذہنی بیماریوں کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
ماہرین نے نمک کے زیادہ استعمال کے دماغ اور انسانی اعصاب پر پڑنے والے منفی اثرات جانچنے کے لیے چوہوں پر تحقیق کی اور چوہوں کو 12 ہفتوں تک زیادہ نمک والا پانی اور خوراک دی گئی۔بعد ازاں ماہرین نے تمام چوہوں کے اعصاب، جسمانی اور دماغی حالت کا جائزہ لیا اور معلوم کرنے کی کوشش کی کہ زیادہ نمک استعمال کرنے سے کون سے کیمیکل یا پروٹین بڑھ جاتے ہیں جو بیماریوں اور مسائل کا سبب بنتے ہیں۔
ماہرین نے دیکھا کہ زیادہ نمک استعمال کرنے سے جذبات اور یادداشت کو کنٹرول کرنے والے پروٹین ’تاؤ‘ کی مقدار بڑھ جاتی ہے، جس سے ’ڈیمینشیا‘ یا ’الزائمر‘ ہونے کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔علاوہ ازیں ماہرین نے نوٹ کیا کہ زیادہ نمک کے استعمال سے چوہوں کے دماغ میں (CaMKII enzyme) نامی کیلشیم پروٹین میں بھی نمایاں کمی ہوجاتی ہے، یہ پروٹین دماغ میں لہروں یا وہاں موجود نسوں کے درمیان سگنلز بھیجنے کا کام کرتا ہے۔
اسی طرح ماہرین نے نوٹ کیا کہ زیادہ نمک کے استعمال سے چوہوں کے دماغ میں (PSD95) نامی پروٹین میں تبدیلیاں آئیں اور یہ پروٹین دماغ میں موجود سیلز کے درمیان روابط کا کام کرتا ہے۔اسی طرح ماہرین نے زیادہ نمک کے استعمال سے چوہوں کے اعصاب پر پڑنے والے اثرات کا بھی جائزہ لیا۔
ماہرین نے نوٹ کیا کہ زیادہ نمک استعمال کرنے سے چوہوں کے اعصابی نظام کے دو اہم ہارمونز (angiotensin II) اور (prostaglandin e2) اور ان کے جزوی ہارمونز میں بھی تبدیلیاں ہو رہی ہیں جو ہائی بلڈ پریشر کا سبب بن رہی ہیں۔مذکورہ دونوں ہارمونز اور ان کے جزوی ہارمونز انسان کے نسوں میں خون کی روانی کو بہتر اور معیاری بنا کر اسے دل اور دماغ سمیت جسم کے دیگر حصوں تک پہنچانے کا کام کرتے ہیں جب کہ اس میں سے ایک ہارمون چوٹ لگنے یا خون بہنے کی صورت میں خون کو روکنے میں بھی مددگار ہوتا ہے۔
ماہرین نے بتایا کہ زیادہ نمک کے استعمال سے چوہوں کے اعصابی اور دماغی نظام کے متعدد پروٹینز اور ہارمونز میں نمایاں تبدیلیاں دیکھی گئیں جو کہ ہائی بلڈ پریشر اور دماغی بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق زیادہ نمک استعمال کرنے سے نہ صرف ہائی بلڈ پریشر بلکہ ذہن کے غیر فعال ہونے یا ڈیمینشیا اور الزائمر جیسی بیماریاں ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ عام طور پر ہر انسان کو یومیہ زیادہ سے زیادہ 4 گرام نمک کھانا چاہئیے لیکن آج کل کے دور میں بار بی کیو اور فاسٹ فوڈز کی وجہ سے انسانوں میں نمک کا یومیہ استعمال 15 سے 20 گرام تک جا پہنچا ہے جو کہ مطلوبہ مقدار سے 5 گنا زیادہ ہے۔
آپ مانیں یا نہ مانیں مگر کچن میں کھانا پکانے والے مرد ہوں یا خواتین انہیں اس مسئلے کا سامنا ضرور ہوتا ہے۔یعنی آپ نے گھر والوں کے لیے ان کے پسند کے پکوان پکائے مگر کھانا پیش کرنے سے پہلے جب اسے چکھا تو پتا چلا کہ اس میں تو نمک بہت زیادہ ہے۔اور اس وقت فوری طور پر کوئی اور متبادل پکوان پکانے کے لیے بھی کافی وقت درکار ہوتا ہے۔مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ سالن میں اضافی نمک کو آسانی سے کم بھی کیا جاسکتا ہے؟جی ہاں واقعی ایسی سادہ اور آسان ٹرکس موجود ہیں جو کسی پکوان میں بہت زیادہ نمک کو نمایاں حد تک کم کردیتی ہیں۔
آٹے کا پیڑا :اگر سالن میں نمک زیادہ ہوگیا ہے اور آٹا گوندھا ہوا موجود ہے تو اس کا چھوٹا سا پیڑا (لگ بھگ 1/2 انچ) بنائیں اور سالن میں ڈال دیں۔ اسے وہاں دس سے پندرہ منٹ تک کے لیے چھوڑ دیں اور پھر نکال لیں۔ اب سالن کو چکھیں، آپ نمک کی مقدار میں کمی محسوس کرکے حیران رہ جائیں گے۔ درحقیقت یہ پیڑا نمک کو چوسنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور آپ کے پسندیدہ پکوان کو ضائع ہونے سے بچالیتا ہے، ویسے پیڑے کے سائز اور تعداد کا تعین نمک کی مقدار پر ہے، یعنی آپ کتنی کمی کرنا چاہتے ہیں۔
اُبلا ہوا آلو : آٹے کے پیڑے کو استعمال نہیں کرنا چاہتے؟ کوئی مسئلہ نہیں، ابلا ہوا آلو بھی اس کے لیے مددگار ثابت ہوسکتا ہے، ایک چھوٹے سائز کے آلو کو ابالیں اور اس کا ایک ٹکڑا (1/2 انچ) کا سالن میں ڈال دیں، یہ آلو بھی سالن سے نمک کو چوس لے گا۔ ویسے چاہیں تو آلو کو سالن میں رہنے دیں ورنہ دل کرے تو اسے دس منٹ بعد نکال دیں، اس کے بعد سالن کو چکھیں اور فرق محسوس کریں۔
پانی : جی ہاں پانی سے بھی مدد لی جاسکتی ہے، بس سالن میں پانی کی کچھ مقدار کو شامل کریں، اس سے اضافی نمک کم ہوجائے گا بلکہ سالن کی مقدار بھی بڑھ جائے گی۔
دودھ : دودھ پانی کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے بلکہ یہ پانی سے زیادہ بہتر ہوتا ہے۔ یہ نمک کی مقدار تو کم نہیں کرتا مگر سالن کو گاڑھا اور ذائقہ بہتر کرکے اضافی نمک کے احساس کو کم کردیتا ہے۔
دہی : اگر سالن کی جگہ خشک پکوان ہے جیسے گوشت وغیرہ، تو اس میں دہی شامل کرنا نمک کی اضافی مقدار کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے، تاہم اس کی معمولی مقدار ہی استعمال کریں، زیادہ مقدار ذائقہ خراب کرسکتی ہے۔
کریم : اسی طرح تھوڑی سی مقدار میں کریم کو استعمال کرنے سے بھی یہ فائدہ حاصل کیا جاسکتا ہے جبکہ خشک پکوان کا ذائقہ بھی بہتر ہوجائے گا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
شاہراہ پر ہر سُو ہو کا عالم قومی شاہراہ پر مسافر بردار گاڑیوں کی تعداد میں بتدریج کمی درج
خطہ چناب
لیفٹیننٹ گورنر کی آنجہانی رمیش اروڑکے شعری مجموعہ کی رسم اجرائی
جموں
ڈائٹ بانہال میں سائنس و ٹیکنالوجی اور صحت پرضلع سطحی سمینار منعقد بچوں نے سائنسی ماڈل پیش کئے، کامیاب طلباء میں انعامات و اسناد تقسیم
خطہ چناب
آپریشن سندور کی کامیابی پربانہال میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی ترنگا ریلی
خطہ چناب

Related

طب تحقیق اور سائنسکالم

دماغ اور معدےکا باہمی تعلق بہتر کیسے بنایا جائے؟ معلومات

May 18, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

بون میرو ٹرانسپلانٹ کیا ہے! | اس کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے؟ طب و سائنس

May 18, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

کاربن ڈائی آکسائیڈ اور بڑھتے ہوئے خطرات | فضا کو آلودہ کرنے میں انسانوں کا اہم کردار ہے سائنس و تحقیق

May 18, 2025

زندگی کی چکا چوند ٹیکنالوجیکل سہولیات کی مرہون ِ منت ! انٹروپی۔ جمادات و نباتات اور انسان وحیوان کی جبلت کا حصہ

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?