لندن/ عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی برطانیہ کے اینڈی مرے چوٹ کی وجہ سے آئندہ ہفتہ سے شروع ہونے والے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔اینڈی مرے نے کہا کہ میں دائیں کہنی میں چوٹ کی وجہ سے میں میامی نہیں کھیل رہا ہوں۔ اس کیلئے میں اپنے مداحوں سے معافی مانگتا ہوں۔ یہ میرا پسندیدہ ٹورنامنٹ ہے ۔ اب میں اپنی مکمل توجہ کلے کورٹ پر لگا رہا ہوں۔اینڈی مرے یہاں 2009 اور 2013 میں فاتح رہ چکے ہیں۔برطانیہ اب اینڈی مرے کی جگہ دنیا کے 136 ویں نمبر کے کھلاڑی ٹیلر فرٹز کو مقابلے میں اتارے گا۔مرے اب 7 اپریل اب فرانس کے خلاف ہونے والے ڈیوس کپ کے کوارٹر فائنل مقابلے سے کلے کورٹ پر واپسی کر سکتے ہیں۔برٹش کھلاڑی کو گزشتہ ہفتے ہی دنیا کے 129 ویں نمبر کے کھلاڑی کینیڈا کے واسیل پوسپل سے شکست کھا کر انڈین ویلز کے دوسرے راؤنڈ سے باہر ہو جانا پڑا تھا۔اینڈی مرے کے علاوہ گذشتہ چمپئن اور عالمی نمبر دو کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ بھی کہنی کی چوٹ کی وجہ سے میامی اوپن سے باہر رہ سکتے ہیں۔ جوکووچ کو بھی آسٹریلیا کے نک کگریوس کے ہاتھوں شکست کھا کر انڈین ویلز سے باہر ہو جانا پڑا تھا۔دنیا کے دو چوٹی کے کھلاڑی مرے اور جوکووچ نے اس سال بالترتیب دبئی اور دوحہ اوپن کا خطاب اپنے نام کیاہے ۔لیکن سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن میں پانچ بار کے فائنلسٹ اینڈی مرے کو چوتھے راؤنڈ میں جرمنی کے میں مشا زویریو سے اور چھ بار کے چمپئن جوکووچ کو ازبکستان کے ڈینس اسٹومن کے ہاتھوں ہار کر باہر ہو نا پڑا تھا۔یو این آئی