Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جمعہ ایڈیشن

نماز میں فرض قرأت کا معیار فکرو فہم

Mir Ajaz
Last updated: June 12, 2025 10:10 pm
Mir Ajaz
Share
3 Min Read
SHARE
مفتی منیب الرحمٰن
نماز میں تلاوتِ قرآن ، تکبیرات ،درود شریف نیز نماز کے باہر وہ تمام اُمور جو نطق سے تعلق رکھتے ہیں ،مثلاً : ذبیحے پر بسم اللہ پڑھنا ، آیتِ سجدہ کی تلاوت پر سجدۂ تلاوت کا وجوب ، طلاق دینا ، غلام کو آزاد کرنا ، غرض کہ جن اُمور کا تعلق نُطق کے ساتھ ہے، اُن کی صحت کے لیے کم ازکم اتنی آواز ضروری ہوتی ہے کہ اگر کوئی مانع مثلاً ثقلِ سماعت یا شور شرابا نہ ہوتو خودسن سکے۔ لہٰذا اگر کسی نے زبان سے الفاظ تو ادا کیے ،مگر اس طرح کہ صرف زبان کو حرکت دی اور آواز خود اس کے اپنے کانوں تک نہیں پہنچ پائی ،تو اُن الفاظ کی ادائیگی کا اعتبار نہیں۔ علامہ برہان الدین ابوبکر فرغانی لکھتے ہیں : ’’پھر نماز میں پست آواز میں قرأ ت یہ ہے کہ اپنے آپ کو سنائے(یعنی پڑھنے والے کو خود سنائی دے ) اور جہر(بلند آواز سے پڑھنا) یہ ہے کہ دوسرے کوسُنائے۔کیونکہ آواز کے بغیر محض زبان کی حرکت کا نام قرأ ت نہیں ہے‘‘۔(ہدایہ اولین ، ص:98)
تنویرالابصار مع الدرالمختار میں ہے :’’ بلند آواز کی کم ازکم مقدار یہ ہے کہ دوسرا سُنے اورپست آواز کی کم ازکم مقدار یہ ہے کہ خود سن سکے ،یہ ضابطہ ہر اُس مقام کے لیے ہے، جس کا تعلق نُطق سے ہے، جیسے ذبیحے پر بسم اللہ پڑھنا ، آیتِ سجدہ پڑھنے پر سجدے کا وجوب ، غلام کو آزاد کرنا ، طلاق دینا اور کلام میں کوئی استثنیٰ کرنا ۔ لہٰذا اگر طلاق دی یا استثنیٰ کیا اور خود نہ سُنا ، صحیح ترین مذہب کے مطابق طلاق اور استثنیٰ صحیح نہیں ہوگا۔ (جلد1،ص:535)
علامہ زین الدین ابن نجیم لکھتے ہیں:’’ صحیح قول کے مطابق قرأ ت کی حد یہ ہے کہ حروف کو اپنی زبان سے اس طرح صحیح طور پر اداکرے کہ خود کوسُنائی دے۔(البحرالرائق، جلد1،ص:510)،لہٰذا اگر قرأ ت کی مقدار واجب میں بعض حصہ دل میں پڑھ لیا یا زبان سے لفظ تو ادا کیے ،مگر آواز کانوں تک سُنائی نہ دی تو مندرجہ بالا تفصیل سے واضح ہوا ، سجدۂ سہو یا نماز کا اعادہ لازم ہے۔ یہ درست نہیں ہے کہ سانس باہر نکال کر یا روک کر پڑھنے میں کوئی فرق نہیں ہے۔ اصل یہ ہے کہ قرأ ت کی آواز نمازی کو خود سُنائی دے اورتلفظ ادا ہو، محض دل میں پڑھنے سے جس کی آواز اورتلفظ خود کو بھی سُنائی نہ دے، اُس سے فرض قرأ ت ادا نہیں ہوگا، بہت سے لوگ اس میں مبتلا ہیں۔ بعض حضرات کے تو نماز پڑھتے ہوئے ہونٹ بھی حرکت نہیں کرتے اور نہ آواز کا پتہ چلتاہے ، ان کی نماز ترک ِ فرض کی وجہ سے باطل ہوجاتی ہے۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
مقید علیحدگی پسند رہنما شبیر احمد شاہ کی حالت مستحکم،مناسب طبی علاج حاصل کر رہے ہیں :جیل انتظامیہ
تازہ ترین
ہند-چین سرحد پر مستقل امن کے لیے پیچیدہ مسائل کا حل ضروری: راجناتھ
برصغیر
ادھم پور تصادم: جنگلی علاقے میں دوسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری
تازہ ترین
پی ڈی پی جموں و کشمیر کی سیاست میں غیر متعلق ہوئی ہے:سکینہ یتو
تازہ ترین

Related

جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 26, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل

June 19, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 12, 2025
جمعہ ایڈیشن

قرآن مجید اور انسان کی فطرت فہم و فراست

June 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?