Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

نماز جمعہ کے بعد شدید نوعیت کی جھڑپیں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 1, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
14 Min Read
SHARE
سرینگر//ہلاکتوں کے خلاف وادی میں جمعہ کو ایک بار پھراُبال آیا۔مائسمہ، رنگریٹ، نوگام، پائین شہر،نٹی پورہ، صورہ، ماچھو، چاڈورہ، پلوامہ، ترال،بیروہ،سوپور، پلہالن، گاندربل، بجبہاڑہ، اننت ناگ،کولگام سمیت دیگر جگہوں پر جلوس ،سنگباری اور شلنگ کے واقعات دیکھنے کو ملے ۔جس کے دوران ایک فوٹو جرنلسٹ سمیت15افراد زخمی ہوئے۔حریت کانفرنس کے دونوں سربراہوں سید علی گیلانی اور میرواعظ عمر فاروق سمیت شبیر احمد شاہ، محمد اشرف صحرائی اور دیگر لیڈران خانہ نظر بند رہے جبکہ محمد یاسین ملک جیل میں بند ہیں۔
وسطی کشمیر
مزاحمتی خیمے کی طرف سے جمعہ کو بعد از نماز شہری ہلاکتوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی کال کے پیش نظر تاریخی جامع مسجدکی طرف جانے والی سڑکوں پر جگہ جگہ پولیس اور فورسز کے دستے تعینات رکھے گئے تھے جبکہ کئی مقامات پر رکائوٹیں کھڑی کرنے کیلئے خاردار تاریں بچھا دی گئی تھیں۔خانیار سے لے کرنوہٹہ تک اس حساس علاقے میں فوجی بینکر گاڑیوں اور جدید ساز و سامان سے لیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا البتہ جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت دی گئی ۔سیکورٹی انتظا مات کی وجہ سے نماز جمعہ کے بعدشہر خاص میں حالات مجموعی طور پر خوشگواررہے البتہ شام دیگر گئے سنگ باری کے واقعات پیش آ ئے ۔نماز جمعہ کے بعد مرکزی جامع مسجد سرینگر سے ایک جلوس برآمد ہوا جس میں شامل شرکاء نے اسلام اور کشمیر کی آزادی کے حق میں نعر ے بلند کئے تاہم اس جلوس کی پیش قدمی کو پولیس وفورسزنے جامع مسجد احاطہ تک ہی محدود رکھا۔ شہر خاص کے نوہٹہ اور اس کے گرد ونواح کے علاقوں میں اُس وقت تشدد بھڑک اٹھا ،جب نوجوانوں نے جلوس کی صورت میں آگے بڑھنے کی کوشش کی ۔فورسز نے جلوس میں شامل شرکاء کو تتر بتر کرنے کیلئے شلنگ کی ،جس کے ساتھ ہی یہاں جھڑپیں شروع ہوئیں ۔رنگر یٹ وانہ بل ریلوے ٹر یک پرنوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے آزادی کے حق میں نعرے بلند کرتے ہوئے احتجاج کیا۔اس موقعہ پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید تصادم آرائی ہوئی اور علاوے میں کافی دیر تک فورسز اور مظاہرین کے درمیان دو بدو جھڑپیں ہوئیں۔پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے ٹائر گیس شلنگ اور مرچی گیس کے گولے داغے۔جس کے باعث پورا علاقہ اشک آور گولوں سے لرز اٹھا اور ہر طرف دھواں ہی دھواں پھیل گیا۔اس صورتحا ل کی وجہ سے رنگریٹ اور ملحقہ علاقوں میں صورتحا ل کشید ہ رہی ۔تصادم آرائی میں کئی افراد زخمی ہوئے جبکہ انگریزی روزنامہ کشمیر ابزرور سے تعلق رکھنے والے فوٹو جرنلسٹ عابدبٹ بھی زخمی ہوئے اور انکے چہرے پر4ٹانکے آئے۔ زبردست سنگبازی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ نوجوانوں نے ایک کلو میٹر تک ریلوے ٹریک کو بھی اپنے قبضے میں لے رکھا تھا۔ادھرنماز جمعہ کے بعد حاجی مسجد واقع ما ئسمہ سے فرنٹ قائدین محمد یاسین بٹ، شیخ عبدالرشید، جاوید زرگر بشیر سمبلی اور محمد صدیق شاہ کی قیادت میں ایک ریلی نکالی گئی ۔اس موقعہ پر شرکاء جلوس نے اسلام وآزادی کے حق میں نعرہ بازی کی جس کے ساتھ جھڑ پوں کا سلسلہ شروع ہو ا۔پولیس اور فورسز نے جب مداخلت کرنے کی کوشش کی تو ان پر بیک وقت کئی جگہوںپر پتھرائو کیا گیا جس پر اہلکاروں کی طرف سے جوابی پتھرائو اور ٹیر گیس شلنگ کی۔ٹیر گیس کے گولوں کی گھن گرج سے پورا علاقہ لرز اٹھا اور وہاں اتھل پتھل کا ماحول رہا اور کچھ دیر بعد دکا نیں اور کاروباری ادارے بند رہے جبکہ ٹرانسپورٹ بھی غائب رہا۔ اس دوران  لبریشن فرنٹ لیڈروں نے بعد نماز جمعہ مائسمہ لال چوک میں احتجاج اور چنائو بائیکاٹ سے متعلق پوسٹر بھی تقسیم کئے۔مونچھو اور کرالہ پورہ میںمیں بھی احتجاج کررہے نوجوانوں کو قابو میں کرنے کیلئے فورسز نے لاٹھی چارج اور شلنگ کی ۔جھڑ پوں کی وجہ سے ان علاقوں میں کا فی دیر تک افراتفر ی کا عالم رہا ۔ صورہ میں اس وقت تشدد بھڑک اٹھا جب یہاں جامع مسجد کو محاصرے میں رکھنے اورچاڈورہ میں تین نوجوانوں کی ہلاکت کیخلاف جلوس نکالنے کی کوشش کی گئی جسے پولیس نے ناکام بنا دیا ۔ اس موقعہ پر مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شلنگ کی۔نٹی پورہ سر ینگر میںنماز جمعہ کے بعد جلوس نکالا گیا۔ پولیس اور فورسز نے جلوس کو نرغے میں لیکر اندھا دھند طریقے سے اشک آور گولوں کی برسات کی،جس کی وجہ سے جلوس میں کھلبلی مچ گئی۔ زانپہ کدل چھتہ بل سرینگر میں نماز جمعہ کے بعد چاڈورہ ہلاکتوں کے خلاف پولیس اور مظاہرین کے مابین شدید جھڑپوں کے نتیجے میں جب ماحول انتہائی کشیدہ ہوگیا تو غیر مہلک ہتھیاروں سے لیس پولیس اور فورسزکے اضافی اہلکاروں کو طلب کیا گیا۔فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شلنگ اور لاٹھی چار ج کیا۔اس دوران وسطی ضلع بڈگام کے کئی علاقوں میںجمعہ کو مکمل ہڑتال رہی جس دوارن ضلع کے تحصیل صدر مقامات پر کاروباری ادارے بند رہے جبکہ سڑکو ں پر بھی ٹریفک کی نقل و حمل ٹھپ رہی ۔ چاڈورہ میں نماز ِ جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے ہوئے جن میں فورسز اور احتجاجی مظاہرین کے مابین معمولی چھڑپیں بھی ہوئیں۔ پولیس نے احتجاجی مظاہروں کو قابو کرنے کے لئے آنسو گیس کے کئی گولے داغے جسکے نتیجے میں کچھ مظاہرین کو چوٹیں بھی آئیں ۔ہسپتال ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ چاڈورہ سب ضلع ہسپتال میں 8 نوجوان کو زخمی حالت میں لایا گیا  جن میں سے5نوجوانوں کو پیلٹ لگے جبکہ2ٹیر گیس شل لگنے اور ایک پتھر لگنے کی وجہ سے زخمی ہوئے تھے۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ احتجاجیوں نے ناگام سے آنے کے بعد پولیس سٹیشن کی طرف جانے کی کوشش کی جس دوارن سب ضلع ہسپتال کے باہر فورسز اور لوگوں کے مابین جھڑپیں ہوئیں جو دیر شام گئے تک جاری تھی۔ بیروہ میں جاں بحق ہوئے نوجوانوں کے حق میں غائبانہ نماز ِ جنازہ ادا کی گئی جسکے بعد احتجاجی جلوس کی صورت میں نوجوانوں نے پولیس سٹیشن کی طرف مارچ کیا تاہم پولیس کی جانب سے کوئی کاروائی نہ ہونے کے بعد احتجاجی جلوس تتر بترہوگیا۔ ضلع کے کھاگ ، خانصاحب ، بڈگام، آری پانتھن ، ماگام اور چرار شریف میں بھی مکمل ہڑتال رہی۔گاندربل سے نمائندے ارشاد احمد کے مطابق نماز جمعہ کے بعد کنگن میں اس وقت افرا تفری مچ گئی جب نامعلوم افراد نے گاڑیوں اور دوکانوں پر پتھراؤ کیا ۔ جامع مسجد بدر کنڈ میں نامعلوم افراد نے مسجد کی چھت پر سبز ہلالی پرچم لہرایا جسے بعد میں پولیس نے اتارکر اپنے قبضے میں لے لیا تاہم اس موقع پر کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
جنوبی کشمیر
 جنوبی کشمیر میں بھی جمعہ کو ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے ۔بجبہاڑہ ، ترال اور پلوامہ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شہری ہلاکتوں پر احتجاجی مظاہرے کئے اور جلوس نکالنے کی کوششیں کیں جسے پولیس اور فورسز نے ناکام بنا دیا۔نامہ نگار ملک عبدالسلام کے مطابق جنوبی ضلع اسلام آباد(اننت ناگ) میں بعد از نماز جمعہ چند نوجوانوں نے احتجاج کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر کے دفتر پرپتھرائو کیا جبکہ فورسز اور پولیس نے انکا تعاقب کیا جس کے بعد وہ منتشر ہوئے۔ ڈانگر پورہ میں بھی احتجاجی مظاہرے کے بعد سنگبازی کا واقعہ پیش آیا۔ بجبہاڑہ میں شہری ہلاکتوں پر احتجاجی مظاہرے کر رہے لوگوں کو تتر بتر کرنے کیلئے فورسز نے شلنگ کی اور پاوا شلوں کا استعمال کیا۔ بجبہاڑہ میں پتھرائو کرنے والے نوجوانوں کو منتشر کرنے کیلئے فورسز نے چھروں والی بندوق کا بھی استعمال کیا۔ترال میں نماز جمعہ کے بعد پتھرائو کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔سید اعجاز کے مطابق ترال میں نماز جمعہ کے بعد ترال بالا میں فورسز اور نوجوانوں کے درمیان جھڑپوںکے کئی واقعات پیش آئے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ فورسز نے نزلہ عام لوگوں پر گراتے ہوئے بابا محلہ ترال بالا میں مکانوں کے اندر داخل ہو کر سامان تہس نہس کرنے کے علاوہ خواتین کی مارپیٹ کی۔جس کے خلاف لوگوں نے بعد میں وہاں ہڑتال بھی کی تاہم پولیس  نے واقعے کے حوالے سے بتایا کہ وہ تحقیقات کرے گی ۔ نودل ترال میں پتھرائو کا ایک واقعہ پیش آیا ہے تاہم کسی کی گرفتاری یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ۔ پلوامہ میں اس وقت حالات کشیدہ ہوگئے جب نوجوانوں کے ایک مشتعل ہجوم  نے یہاں تعینات سی آر پی ایف پر زبردست پتھراؤ کیا اور نعرہ بازی شروع کی جس کے جواب میں سی آر پی ایف نے انہیں منتشر کرنے کیلئے پہلے ٹیئر گیس چلائے اور پھر ہوا ئی میں فائرنگ کی۔ جب مظاہرین منتشر نہ ہوئے تو فورسز نے پلٹ گن کا آزادنہ استعمال کیا جسکی وجہ سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا جسکو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق مظاہرین نے ایک سابق ریاستی وزیر کی حفاظت پر  مامورسی آر پی ایف گاڑی کی زبردست توڑ پھوڑکی جسکی وجہ سے گاڑی کے شیشے چکنا چور ہوگئے۔پر چھو اور چاٹہ پورہ میںنوجوانوں کی ٹولیاں سڑکوں پر جمع ہوئیں اور انہوںنے شہر ی ہلاکتوںکے خلاف احتجاج شروع کیا۔اس موقعہ پر پیلٹ گن اور اشک آور گیس کے گولے داغے گئے۔ جھڑ پوں میں درجنوں گا ڑیوں کو نقصان پہنچا۔ راجپورپلوامہ میں نماز جمعہ کے بعد ا یک جلوس نکالا گیا اور مظاہرے کئے گئے۔ کولگام کے مختلف علاقوں میں نماز جمعہ کے بعد نوجوانوں کی ایک بڑ ی تعداد سڑکوں پر نکل آ ئیں اور وہ حالیہ ہلاکتوں کے خلاف احتجاج کر نے لگے۔ یاری پورہ اورکھڈونی میں نماز جمعہ کے بعد پر تشدد جھڑ پیں ہو ئیں جب یہاں شہر ی ہلاکتوں کے خلاف نکالے گئے جلوس کو منتشر کرنے کے لئے پولیس و سی آ رپی ایف اہلکاروںنے پہلے نوجوانوں کا پیچھا کیا اور بعد میں فورسزاہلکار مشتعل ہوئے اور انہوں نے مظاہرین پر پیلٹ استعمال کئے۔
شمالی کشمیر
شمالی کشمیر کے کئی اضلاع میں بھی جمعہ کو نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے ہوئے اور جلوس بھی برآمد ہوئے۔ نامہ نگار غلام محمد کے مطابق پلہالن پٹن میں شہری ہلاکتوںکے خلاف نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے آزادی اور اسلام کے حق میں نعرہ بازی کی  اورسرینگر اور بارہمولہ شاہراہ کی جانب پیش قدمی کی تاہم فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ٹیر گیس شلنگ کی۔یہاں طرفین کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔ سوپور کی جامع مسجد سے بھی ایک جلوس نکالا گیا جس دوران یہاں تشدد بھڑک اٹھا۔ نوجوانوں نے یہاں مشتعل ہو کر پتھرائو کیا جبکہ جوابی کارروائی کے دوران فورسز نے ٹیر گیس شلنگ کے ساتھ ساتھ پاوا شلوں کا استعمال کیا۔ شدید نوعیت کی جھڑپوں کے نتیجے میں کئی اہلکاروں سمیت نصف درجن سے زائد افراد مضروب ہوئے۔ بانڈی پورہ سے نامہ نگار عازم جان کے مطابق حاجن میں نماز جمعہ کے بعد پرامن احتجاجی جلوس نکالا گیا جس میں آزادی اور اسلام کے حق میں نعرہ بازی کی گئی۔ اس دوران طرفین کے مابین شدت کی جھڑ پیں ہو ئیں ۔ ہجوم نے حاجن گوڈ ویل اسکول پر پتھرائو کیا جن کو منتشر کرنے کیلئے بے تحا شہ شلنگ کی گئی اور پیلٹ کا استعمال کیا گیا۔ دریں اثناء مشتاق السلام کو کنہ کدل سے گرفتار کیا گیا ۔ 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ناشری ٹنل اور رام بن کے درمیان بارشیں ، دیگر علاقوں میں موسم ابرآلود | قومی شاہراہ پر ٹریفک میں خلل کرول میں مٹی کے تودے گرنے سے گاڑیوں کی آمدورفت کچھ وقت کیلئے متاثر
خطہ چناب
! موسمیاتی تبدیلیوں سے معاشیات کا نقصان
کالم
دیہی جموں و کشمیر میں راستے کا حق | آسانی کے قوانین کی زوال پذیر صورت حال معلومات
کالم
گندم کی کاشتکاری۔ہماری اہم ترین ضرورت
کالم

Related

صفحہ اول

ٹورازم کانفرنس ملی ٹینسی کا مناسب جواب||ملی ٹینٹوں کیلئے کوئی جگہ نہیں سیاحت کے شعبے کی ترقی صرف پرامن اور محفوظ ماحول میں ممکن:ایل جی

July 8, 2025
صفحہ اول

حج 2026 کا عمل شروع ۔31جولائی تک درخواستوں کی تاریخ مقرر

July 8, 2025
صفحہ اول

بزرگ قیدیوں کیلئے خصوصی سہولیات وزارت داخلہ کی ریاستوں اور یوٹیز کو ہدایات

July 8, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

مرکزی حکومت کشمیر میں تجرباتی، روحانی اور تہذیبی سیاحت کے فروغ کیلئے پرعزم: گجیندر سنگھ شیخاوت

July 8, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?