جموں//رہبر معظم و روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای ے نمائندہ ولی فقیہ برائے ہندوستان آغا مہدی مہدوی پور اپنے خصوصی دورے پر جموں پہنچے جہاں ائیرپورٹ پر ان کا شیعہ فیڈریشن کے صدر عاشق حسین خان اور دیگران نے استقبال کیا ۔وہ بٹھنڈی میں ایک ہوسٹل اور دیگر کاموں کا افتتاح کریںگے ۔ مہدی مہدوی پور کا تعلق ایران سے ہے اور وہ پہلے بھی جموں کے دورے کرچکے ہیں ۔ شیعہ فیڈریشن اور انجمن حسینی بٹھنڈی کے ارکان نے ان کی آمد پر خوشی کا اظہا رکرتے ہوئے کہاکہ یہ بڑی بات ہے کہ اتنا بڑا مذہبی رہنما عید ان کے ساتھ منائے گا۔