کنگن// وسطی ضلع گاندربل کے نلہ گراٹھ سونہ مرگ علاقے میں آگ کی ایک ہولناک واردت میں ایک رہائشی مکان خاکستر جبکہ تین بھیڑ زندہ جل گئے۔
کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق وسطی ضلع گاندربل کے نیلہ گراٹھ سونہ مرگ میں محمد حسین بلتی ولد رحیم بلتی کے رہائشی مکان میں آگ نمودار ہوئی جس نے آناًفاناًپورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آگ پر اگر چہ قابو پایا گیا تاہم ایس ایچ او پولیس سٹیشن سونہ مرگ لطیف علی نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا آگ کی اس واردات میں تین بھیڑ زندہ جل کر ہلاک ہوگئے۔