نقلی بندوقوں کے ساتھ منشیات کے عادی سری نگر کے دو نوجوان گرفتار: پولیس

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سری نگر//سری نگر میں دو نوجوانوں کو پولیس نے جمعہ کی شام کھلونا بندوقوں کے ساتھ حراست میں لیا۔
 
پولیس زرایع نے جی این ایس کو بتایا کہ دو نوجوانوں، جاوید احمد گرو ولد غلام محی دون گرو ساکنہ پریم پورہ اور اویس احمد بھٹ ولد غلام محمد بھٹ ساکن شالٹینگ کو پولیس پارٹی نے حراست میں لیا جن کے پاس کھلونا بندوقیں تھیں۔
 
دونوں کی حراست کی تصدیق کرتے ہوئے، ایک پولیس اہلکار نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ 'یہ دونوں منشیات کے عادی ہیں'۔
 
"انہیں پریم پورہ پولیس اسٹیشن میں احتیاطی حراست میں لے جایا گیا ہے"۔
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *