نقب زن کی پہچان کیلئے عوام سے مدد طلب

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 سرینگر// پولیس نے سرینگر میں چوری میں ملوث ایک نقب زن کی پہچان کیلئے عوام سے مدد طلب کی ہے ۔پولیس کی طرف سے ایک شخص کی تصویر جاری کی گئی ہے اور لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس کی پہچان کرنے میں پولیس کی مدد کریں ۔پولیس بیان کے مطابق مذکورہ شخص چوری کی ایک واردات میں ملوث ہے اور پولیس کو اس کی تلاش ہے ۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ اگر وہ اس شخص کو پہچان رہے ہیں تو وہ پولیس پوسٹ بمنہ سے رابطہ کرے یا پولیس کنٹرول روم سرینگر کے فون نمبرات9596222550, 9596222551, 01942477568یا 100پر فون کریں ۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *