سرینگر/شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں نقب زنوں نے دو دکانوں کو لوٹ لیا۔
یہ واقعہ گذشتہ رات کے دوران سوپور قصبہ میں پیش آیا جس کے دوران نقب زن لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ کر چلے گئے۔
اطلاعات کے مطابق نقب زنوں نے مین مارکیٹ سوپور میں واقع فاروق احمد صوفی کی کپڑے کی دکان اور تحصیل روڑ پر واقع محمد یوسف بٹ کے پرویژنل سٹور سے لاکھوں روپے مالیت کا ساما لوٹ لیا۔
قصبہ کے دکانداروں نے سیول انتظامیہ اور پولیس پر الزام عاید کیا ہے کہ وہ اس طرح کے واقعات روکنے میں ناکام ہوئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق چوری کی ان دو وارداتوں کے سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔