نعیم خان کی حراست کو طول دینا قابل مذمت:نیشنل فرنٹ

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
 سرینگر// نیشنل فرنٹ نے اپنے چیئر مین اور سینئر مزاحمتی لیڈر نعیم احمد خان و دیگر گرفتار شدگان کی جوڈیشل حراست کو سیاسی انتقام گیری قرار دیتے ہوئے اس کو ایک غیر جمہوی اقدام قرار دیا۔اپنے ایک بیان میں نیشنل فرنٹ ترجمان نے کہا کہ جب عدالت کو بتایا گیا تھا کہ نعیم خان و دیگر گرفتار شدگان کی پوچھ تاچھ ختم ہوگئی ہے تو اُنہیں جوڈیشل حراست میں بھیجا جانا ناقابل فہم ہے۔واضح رہے کہ نعیم خان سمیت کئی لیڈروں کو NIA نے 24 جولائی کے روز گرفتار کیا گیا۔اُنہیں آج دلی کی ایک عدالت کے سامنے پیش کیا گیا جہاں سے اُنہیں28اگست تک جوڈیشل حراست میں بھیجا گیا۔نیشنل فرنٹ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کشمیر کی مزاحمتی قیادت بشمول نعیم خان کیخلاف ظالمانہ رویہ اپنائے ہوئے ہے یہاں تک کہ آزادی پسند عام لوگوں پر بھی مظالم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ مزاحمتی قائدین بشمول نعیم خان کے ہاتھوں سیاسی محاذ پر شکست کھانے کے بعد بھارت نے مذکورہ قائدین کو ایک نہیں تو دوسرے بہانے سلاخوں کے پیچھے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جو جمہوری اقدار کے بالکل منافی ہے اور ایک غیر ضروری اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ عام کشمیریوں کو بھی تختہ مشق بنانے کا سلسلہ دراز کیا گیا ہے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *