سرینگر //نیشنل فرنٹ چیئر مین نعیم احمد خان کو ضلع کپوارہ میں کرالہ پورہ کے نزدیک اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ پنزگام کی طرف جارہے تھے۔نعیم خان محمد یوسف بٹ کے گھر جارہے تھے جنہیں دو روز قبل فورسز نے دن دھاڑے گولی مار کرجاں بحق کیا تھا۔نعیم خان کی قیادت میں وفد جونہی کرالہ پورہ پہنچا تو پولیس کی ایک بھاری جمعیت نے اُنہیں روک کر حراست میں لے لیا۔