سرینگر//نیشنل فرنٹ چیئرمین نعیم احمد خان نے اشفاق مجید وانی، شبیر احمد صدیقی، ڈاکٹر عبدالاحد گورو اور ایڈوکیٹ جلیل اندرابی کی برسیوں پرانہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ چاروںسپوت اپنے آپ میں ایک کائنات تھے جنہوںنے اپنی آنکھوں میں آزادی کا خواب سجا رکھا تھا اوران چاروں نے اپنی زندگیاں اسی خواب کو شرمندہ¿ تعبیر کرنے میں صرف کیں۔نعیم خان نے کہا کہ اشفاق مجید ایک پیدائشی انقلابی تھے جنہوں نے 80کی دہائی میں رات دن کام کرکے نوجوانوں کو مجتمع کرنے کی بے انتہا کوششیں انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ ایڈوکیٹ جلیل اندرابی مظلوم ہم وطنوں کے بنیادی اورانسانی حقوق کا تحفظ کرنے والے ایک اور شعوری دانشور تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم کوان چاروںسپوتوں پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کوپس از دیوار دھکیلا جارہا ہے یہی وجہ ہے کہ بعض نوجوان عسکریت کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔مذکورہ نوجوان قوم کی آزادی کے لئے بیش بہا قربانیاں پیش کرتے ہیں اورتاریخ کا ایک شاندار باب رقم کررہے ہیں۔