سرینگر//تعمیراتِ عامہ کے وزیر نعیم اختر نے ریڈہ بانوں کی باز آبادکاری اور حضوری باغ سرینگر میں عوامی خدمات میں بہتری لانے کے عمل کا جائزہ لیا۔وزیر نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کے احکامات پر ریڈی فروشوں کو ایک مخصوص جگہ فراہم کی گئی ہے اور تجاوزات کو ہٹایا گیا ہے جس کے نتیجے میں ٹریفک کی نقل و حمل میں بہتری آئی ہے ۔ وزیر نے مذکورہ جگہ پر سڑک کو بہتر بنانے اور ملحقہ علاقہ جات میں عوامی خدمات میں بہتری لانے کے احکامات دئیے۔ریڈہ بانوں نے وزیر کے ساتھ ملاقات کر کے انہیں مخصوص جگہ فراہم کرنے پر وزیر اعلیٰ اور ممبرا سمبلی امیر ا کدل کا شکریہ بھی ادا کیا۔ وزیر نے کہا کہ علاقے کو مزید فروغ دیا جائے گا۔وزیر نے پولو ویو بازار کا بھی دورہ کیا اور مقامی دُکانداروں سے بات کی ۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقین کے ساتھ بات کر کے پولو ویو بازار کو گاڑیوں کی نقل و حمل سے مستثنیٰ کرنے کی گنجائش تلاش کی جائے گی اور ِسے ہیرٹیج مارکیٹ کے طور فروغ دیا جائے گا۔وزیر نے تعمیراتِ عامہ کے اہلکاروں کو پولو ویو سے ٹی آر سی تک مسافروں کی سہولیت کے لئے پٹریوں کو فروغ دینے کے احکامات دئیے۔وزیر نے دریائے جہلم کے باندھ کا دورہ کر کے جازبیت کے کاموں کا بھی معائینہ کیا۔