نعیم اختر نے ایس پی ایس میوزیم کا دورہ کیا

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر //تعمیراتِ عامہ کے وزیر نعیم اختر نے را جباغ علاقے میں قائم ایس پی ایس میوزیم کا دورہ کر کے اُس کی حالت کا بذاتِ خود جائیزہ لیا ۔ وزیر نے اس کی عمارت اور وہاں موجود ابتر سہولیات پر برہمی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے عمل آوری ایجنسی پولیس ہاوسنگ کارپوریشن سے کہا کہ وہ التوا میں پڑے تمام کاموں کو جلد از جلد مکمل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ عمارت کے اندرونی حصے کی بھی تجدید و مرمت کی جانی چاہئے تا کہ میوزیم کو مکمل طور سے چالو کیا جا سکے ۔ نعیم اختر نے کہا کہ اس میوزیم میں کافی ثقافتی اور وراثتی نمونے موجود ہیں لہٰذا اس کے رکھ رکھاؤ کی طرف خصوصی توجہ مرکوز کی جانی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ میوزیم کی عظمتِ رفتہ کو بحال کرنے کیلئے تمام لازمی اقدامات کئے جائیں گے ۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *