نئی دہلی//قومی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی اے)نے وادی کی صورتحال خراب کرنے میں ملوث قراردئے گئے نعیم احمد خان، بٹہ کراٹے اور جاویداحمدباباعرف غازی کی نئی دہلی میں پوچھ تاچھ شروع کردی ہے۔ان تینوں کو تحقیقاتی ایجنسی نے نوٹس جاری کرتے ہوئے دلی طلب کیاتھا۔بتایاجاتاہے کہ سوموار کو تینوں لیڈر نئی دہلی پہنچ گئے اور یہاں پہنچنے کے فوراً بعد وہ این آئی اے کی تشکیل شدہ ٹیم سے ملاقی ہوئے۔نئی دہلی میں ان تینوں کے سٹنگ آپریشن کے بعدیہ پہلی پوچھ تاچھ ہے۔ اس سے قبل تینوں کی 4 روزتک سرینگر میں پوچھ تاچھ کی جاچکی ہے۔نعیم احمد خان، بٹہ کراٹے اورجاویدغازی سے کہاگیا تھاکہ وہ اپنے نام پر تمام بنک کھاتوں کی تفاصیل کے علاوہ کسی بھی قسم کی جائیداد کے حوالے سے بھی دستاویزات ساتھ لائیں۔