کرالہ پورہ //پنزگام کرالہ پورہ کے فوجی کیمپ پر فدائیں حملے میں جا ں بحق ہوئے جنگجوئو ں کی نعشو ںکی حوالگی کو لے کر مقامی لوگوں کے احتجاجی مظاہرے نے اس وقت بھیانک کروٹ لی جب عینی شاہدین کے مطابق فوج نے جلوس پر راست فائرنگ کی جس کی زد میں آکر ایک60سالہ بزرگ شہری جان بحق ہوا۔اس واقعے پر علاقے میں کہرام مچ گیا اور لوگوں نے فوج اور پولیس کے خلاف زور دار احتجاجی مظاہرے شروع کئے۔علاقے میں جمعرات کی شام دیر گئے تک پر تشدد احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جمعرات کو پنزگام کے فوجی کیمپ پر حملہ میں 2 جا ں بحق جنگجوئو ں کے جاں بحق ہونے کی خبر ملتے ہی کرالہ پورہ میں سکولی بچو ں نے جلوس نکالا اور احتجاجی مظاہرے کئے جبکہ پنزگام ،بٹہ پورہ اور روات پورہ کے لوگ بھی پنزگام کے فوجی کیمپ کے مین گیٹ کرالہ پورہ کرناہ سڑک پر بیٹھ کر احتجاج کیا اور فوج سے فوری طور جا ں بحق ہوئے جنگجوئو ں کی نعشو ں کو ان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔کرالہ پورہ میں دن بھر فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپو ں کا سلسلہ جاری رہا جس کے دوران فورسز نے انہیں منتشر کرنے کے لئے زبردست ٹیئر گیس شلنگ کی جبکہ کئی ٹیئر گیس شل سب ضلع اسپتال کرالہ پورہ کے صحن میں جاگرے اور اسپتال میں مریض واڑوں کو چھو ڑ کے چلے گئے او ر اسپتال میں افرا تفری مچ گئی جس کے دوران ایک برزگ خاتون مریضہ گر کر زخمی ہوگئی جبکہ شیر خوار بچہ دم گھٹنے سے بے ہوش ہو گیا۔کرالہ پورہ میں مظاہرین نے پولیس تھانہ پر حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے اشک آور گیس کے گوالے داغ کر مظاہرین کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔کرالہ پورہ میں ابھی تشدد جاری تھا کہ 4بجے شام پنزگام کے فوجی کیمپ کے باہر لوگو ں کی ایک بھاری تعداد جمع ہوئی جنہو ں اسلام اور آ زادی کے حق میں نعرہ بازی کی اور جا ں بحق ہوئے جنگجوئو ں کی نعشو ں کو فوری طور حوالگی کا مطا لبہ کیا۔عینی شاہدین نے بتا یا کہ جونہی لوگو ں نے فوجی کیمپ کی جانب پیش قدمی کی تو پنزگام کے فوجی کیمپ کے مین گیٹ پر تعینات فوجی اہلکارو ں نے مظاہرین پر گولی چلائی جس میں ایک بزرگ شہری محمد یوسف بٹ ولد خضر محمد بٹ اور محمد اسداللہ بٹ شدید طور زخمی ہوئے۔عینی شاہدین نے بتا یا کہ اس دوران ٹنگڈار کے سب ضلع اسپتال کی ایمبولینس کسی مریض کو کپوارہ لے کر جارہی تھی کہ پولیس نے اسے روکا اور زخمی بزرگ شہری کو ترہگام کے پرائمری ہیلتھ سنٹر میں دا خل کیا جہا ں ڈاکٹرو ں نے انہیں مردہ قرار دیا۔پنزگام کے مقامی لوگو ں نے بتا یا کہ ابھی تک بزرگ شہری کی لاش کو لواحقین کے حوالے نہیں کیا گیا اور علاقے میں پر تشدد مظاہرے جاری ہیں جبکہ فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ٹیئرگیس شلنگ جاری رکھی۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ فوجی کیمپ کے باہر لوگ بالکل پر امن تھے کہ اس دوران فوج نے گولی چلائی جس کے بعد وہا ں افرا تفری مچ گئی اور ادھر ادھر بھاگنے لگے تاہم فوج نے لوگو ں پر براہ راست گولی چلائی جس کی زد میں آکر 60سالہ محمد یوسف بٹ کو جا ں بحق ہوئے۔بزرگ شہری جاں بحق ہونے کے بعد سینکڑوں لوگ پنزگام کی طرف دوڑ پڑے اور وہا ں احتجاجی مظاہرین میں شامل ہوئے۔آخری اطلاع ملنے تک کرالہ پورہ اور پنزگام میں حالات پر تنائو تھے جبکہ شہری کے جا ں بحق ہونے کی خبر ملتے ہی ترہگام قصبہ میں دکانیں بند ہوئیں اور لوگو ں نے ہڑتال کی۔