احمدؐہی ہر رسول سے اعلیٰ رسول ہے
لازم ہر اِک نبی پہ اِتّباع قبول ہے
اِرض و سما کا سارا یہ حُسن و جمال بھی
احمد ؐکے پائے نازکی تھوڑی سی دُھول ہے
تخلیقِ کائینات کا باعث بھی وہی ہے
مدحت سے اُن کے ہوتی عبادت قبول ہے
سجدے سے لامکاں تلک کیسے کیا سفر
اللہ کی عطائوں کا کیسا حصول ہے
یہ معجزہ نبیؐ کا ہے ٹکڑے ہوا قمر
مفلوج اس کے سامنے عقل و اصول
رتبہ عظیم اُس کا ہے ہر اِک جہان میں
وہ ساری کائینات کا واحد رسولؐ ہے
ہوگا نہ عشق کیسے محمدؐ کی ذات سے
مرضی ہے یہ خدا کی اور راضی رسولؐ ہے
محشر کی سخیتوںکا مظفرؔ کو غم نہیں
بس اک نگہ بہشتِ بریں کا حصول ہے
حکیم مظفر ؔحسین
باغبانپورہ، لعل بازار سرینگر،موبائل نمبر؛9622171322