حُرمتِ نعت کی نغمگی آپؐ ہیں
غنچۂ فکر کی تازگی آپؐ ہیں
’ضامنِ شافیِ اُمتی آپؐ ہیں‘
محشری ہم ہیں تو کوثری آپؐ ہیں
چاندنی کی قسم روشنی آپؐ ہیں
ان ستاروں کی بھی دلکشی آپؐ ہیں
بات قرآن ہے قولِ فرقان ہے
دین و ایمان کی تازگی آپؐ ہیں
مصطفائی کی آمد مبارک ہمیں
ایک اک اُمتی کی خوشی آپؐ ہیں
ہوگیا ختم پیغامِ حق آپؐ پر
یا محمدؐ نبی آخری آپؐ ہیں
عشق کیا، فکر کیا، ذکرکیا، شوق کیا
ساعتِ نور کی آگہی آپؐ ہیں
اشرف عادلؔ
کشمیر یونیورسٹ، سرینگر
موبائل نمبر؛7780806455