Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
نعت

نعت

Mir Ajaz
Last updated: January 1, 2023 1:19 am
Mir Ajaz
Share
3 Min Read
SHARE

شمش روئے محمدِ عربیؐ
لیل موئے محمدِ عربیؐ
جابجا در کلام اللہ ہے
مدح روئے محمدِ عربیؐ
پھر اے بادِ صبا قدم بقدم
جا تو سُوئے محمدِ عربیؐ
دل کے احوال جاں، بتا کے تو جا
رو بہ روئے محمدِ عربیؐ
خوش یہ گلشن ہے، زعفراں تا کنول
رنگ و بوئے محمدِ عربیؐ
جان و حشمت جہاں، نِثار یہ سب
خاکِ پائے محمدِ عربیؐ
مسکیں، جیلان اور ہے دلؔ کی لگن
نعت گوئے محمدِ عربیؐ

عا دلؔ حسین
راجپورہ پلوامہ کشمیر
سٹوڈنٹ،جامع ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی
موبائل نمبر؛ 7889841414

 

دُعـــا
جو تھی پِچھلے برس ہے وہی اِس برس اِلتجا اے خُدا
کَل جو مانگی وہی آج بھی مانگتا ہُوں دعا اے خُدا
رنگ میں رنگ مِل جاتے ہیں جِس طرح ایسے ہمکو مِلا
فاصلے درمیاں جو دِلوں کے ہیں اُن کو مِٹا اے خُدا
اے خُدا ! موسمِ نفرت و بُغض و رنجِش کو کر فصلِ گُل
پُھول اخلاص و اُلفت کے سبکے دِلوں میں کِھلا اے خُدا
تیرے بندے مسائِل سے دو چار ہیں اور پریشان ہیں
تُو ہے مُشکِل کُشا مُشکِلیں سب کی آساں بنا اے خُدا
آگ فِرقہ پرستی کی جو پھیلتی جائے ہے ہر طرف
برسا چاروں دِشاؤں میں تُو ایکتا کی گھٹا اے خُدا
صُوفیوں سنتوں گُرؤوں کے اِس دیش کا نام زِندہ رہے
تُو عبادت گہوں کو یہاں ٹُوٹنے سے بچا اے خُدا
نام پر دھرم مذہب کے جو کرتے ہیں قتل و غارت گری
ذہن و دِل کے ہیں کالے اِنہیں روشنی کر عطا اے خُدا
بُھوکے ننگوں پہ سایہ فگن تیری رحمت ہو آٹھوں پہر
دُھوپ میں مُفلِسی کی اِنہیں جلنے سے تُو بچا اے خُدا
موسمِ ہِجر میں وصل کی آس میں آہیں بھرتے ہیں جو
سُنتا ہے سب کی تُو سُن لے اِنکے دِلوں کی صدا اے خُدا
بَیٹھے ہیں منتظر جو دِیا رکھ کے اِمکاں کا دہلیز پر
آہٹ اور سائے اِن کے لئے تُو مجسّم بنا اے خُدا
رُوپ کے گاؤں میں پیار کی گلیوں میں جو ہیں بھٹکے ہُوئے
اُن کی منزِل ہو آساں اِنہیں راستہ تُو دِکھا اے خُدا
دِل دھڑکتے ہیں آنکھوں میں جِن لوگوں کے سُر خرو کر اِنہیں
ہر قدم زندگی کا اِنہیں لُوٹنے دے مزا اے خُدا
پیار سے پیاری اُردو زُبان جو مسائِل سے دو چار ہے
بُغض و نفرت ، حسد اور سازِش سے اِس کو بچا اے خُدا
ہر سحر لائے پیغام خوشیوں کا اور شب کٹے چَین سے
قید سے رنج و غم کی تُو ہر ایک کو کر رِہا اے خُدا
اب نیازؔ اِس سے زیادہ کہے اور کیا صِرف اِتنا بہت
کَل بھی تھا ، آج ہے اور رہے گا تِرا آسرا اے خُدا

نیاز جَیراجپُوری
جالندھری ، اعظم گڑھ،یُوپی
موبائل نمبر؛9452505605

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
عمر عبداللہ کا کپواڑہ میں پاکستانی گولہ باری سے متاثرہ علاقے کا دورہ
تازہ ترین
تصویروں میں: سری نگر اور جموں و کشمیر کے غیر سرحدی اضلاع میں اسکول دوبارہ کھل گئے
تصویر کہانی
6روز بعد سرینگر ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشنزبحال
تازہ ترین
سی بی ایس ای نے 12ویں کے نتائج کا اعلان کیا، 88.39 فیصد طلباء کامیاب
تازہ ترین

Related

نعت

نعت شریف

May 10, 2025
نعت

نعت ِ اقدس

May 3, 2025
نعت

نعت رسولؐ

April 12, 2025
نعت

رمضان و عید

March 29, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?