سورج کی کیا مجال نمودار آپؐ ہیں
"اس تیرگی میں مطلعِ انوار آپؐ ہیں"
سرکار خاص آپ ہیں سرکار آپؐ کی
غم کیا ہے دوجہان کے غمخوار آپؐ ہیں
اس فوج کے حریف بھی جھکتے رہے سدا
جس فوج کے امیروسالار آپؐ ہیں
جس قوم کے فقیر بھی خیرات کرتے ہیں
ہاں اس عظیم قوم کے معمار آپؐ ہیں
اسرار کائنات بھی رب نے عطا کئے
اللہ کے بعد صاحبِ اسرار آپؐ ہیں
بگڑی بنے گی آپ سےانسان کی یہاں
بگڑے ہوئےجہان کو درکار آپؐ ہیں
ڈرتے نہیں ہیں ہم کبھی سورج کی دھوپ سے
عادل کے سر پہ سایۂ دیوار آپؐ ہیں
کشمیر یونیورسٹی حضرت بل سرینگر کشمیر.
موبائل نمبر؛9906540315