کہوں میں کہ کیا ہیں محمدؐ محمدؐ
بڑے مصطفیٰ ہیں محمدؐ محمدؐ
دیا نور کا ہیں محمدؐ محمدؐ
ضیائے سما ہیں محمدؐ محمدؐ
نظر کر ذرا تُو کلامِ خدا پر
ہر اک جا لکھا، ہیں محمدؐ محمدؐ
تو ذکرِ بنیؐ کر یہ حق یاد رکھنا
کہ حق آشنا ہیں محمدؐ محمدؐ
تو جائے گا جنت میں بے شک،مگر ہاں!
اگر رہنما ہیں محمدؐ محمدؐ
یہ اسلام بھی کہہ رہا ہے ازل سے
مری بس بقا ہیں محمدؐ محمدؐ
کتابِ الٰہی پڑھو تم بھی جانو
کتابِ وفا ہیں محمدؐ محمدؐ
چمن زارِ الفت میں ہر ایک گل کی
زباں پر سجا، ہیں محمدؐ محمدؐ
نبیؐ کے غلامو لگائو یہ نعرہ
کہ سب سے بڑا، ہیں محمدؐ محمدؐ
کرم یہ خدا کا ہے شادابؔ تم پر
تو محوِ ثنا، ہیں محمدؐ محمدؐ
محمد شفیع شادابؔ
پازلپورہ شالیمار سرینگر کشمیر،فون نمبر :9797103435