نہیں ہے آپ بن کوئی سہارا یا رسول اللہ
یہ آنکھیں ڈھونڈتی ہیں پھر نظارا یا رسول اللہ
اندھیروں میں بھٹکتا ہوں فقط یہ آرزو لے کر
کہ روشن ہو میری قسمت کا تارا یا رسول اللہ
سنا ہے آپ کے در سے کوئی خالی نہیں جاتا
مجھے کچھ بھیک میں دے دو خدارا یا رسول اللہ
سکوتِ شب مجھے تنہا سمجھ کر گھیر لیتا ہے
نہیں ہوتا اکیلے میں گذارا یا رسول اللہ
مجھے اپنے مقدر پر بڑا ہی فخر ہوتا ہے
نہیں ہے آپ سے کوئی پیّارا یا رسول اللہ
منوّر ہو گئیں تاریکیاں سارے زمانے کی
یہ کس نے چاند دھرتی پہ اُتارا یا رسول اللہ
مدینے کی گلی میں جا کے مجھکو چین آئے گا
وہیں ہو گا مرے زخموں کا چارہ یا رسول اللہ
سردار جاوید خان
رابطہ؛ مہنڈر، پونچھ
موبائل نمبر؛ 9697440404