وہ ہٹانے کے لئے دُنیا سے ظلمت آگئے
دو جہانوں کے لئے وہ بن کے رحمت آگئے
مومنوں کے واسطے فخرِ رسالت آگئے
ہے مکمل دین کہ ختمِ نبوت آگئے
بندگی کا فلسفہ ہم کو پڑھانے آگئے
وہ سکھانے ہم کو آدابِ عبادت آگئے
صوم،روزہ،حج ،سخاوت اور یہ تو حید بھی
لے کے مسلم کے لئے رب کی ہدایت آگئے
دُشمنوںکی سب ہی چالیں خاک میں ملتی رہیں
جب وہ مکے سے مدینہ کرکے ہجرت آگئے
شافعٔ محشربھی وہ ہیں ساقی ٔ کوثر بھی وہ
بے تحاشاکرنے اُمت سے محبت آگئے
ہے صلہ ایمان کا یہ ہے صلہ توحید کا
لے کے جنّت کی نبی ؐ رب سے بشارت آگئے
عبدالجبّاربٹ
169،گوجر نگر ،جموں
موبائل نمبر؛9906185501