تضمیں بر اشعارِ شری چاند بہاری لال صباؔ جے پوری
تمہیں ہو نورِ اول کا ستارا یارسول اللہؐ
تمہیں ظلمت میں ہو روشن مُنارا یا رسول اللہؐ
ہے تم سے جلوئہ حق آشکارا یا رسول اللہؐ
’’نہ پہلے تھا کوئی ثانی تمہارا یا رسول اللہ
نہ اب ہوگا کوئی تُم سا دوبارا یا رسول اللہ‘‘
زہے قسمت تمارا سرورِ دنیا و دیں ہونا
نہ تُم سامہ جبیں ہونا نہ تم سادل نشیں ہونا
یہ ثابت کررہا ہے رحمتہ اللعالمینؐ ہونا
’’خدا کا وہ نہیں ہوتا، خدا اُس کا نہیں ہوتا
جِسے آتا نہیں ہونا تمہارا یا رسول اللہ‘‘
بشیر آثمؔ ہے اور حدِ نظر عصیاں کا دفتر ہے
حواس افسردہ، سر پر آگ، دل مایوس و مضطر ہے
ہجومِ یاس میں لب پر مرے نامِ پیغمبرؐ ہے
’’خدا حافظ، خداناصر سہی لیکن یہ محشر ہے
یہاں تو آپ ہی دینگے سہارا یا رسول اللہؐ‘‘
بشیر آثمؔ
باغبان پورہ، لعل بازار
موبائل نمبر؛9627860787