رکھیں گے سر پر جو دستِ شفقت مرے نبی ؐہیں مرے نبیؐ ہیں
نہ کیوں پلائیں گے جامِ وحدت مرے نبی ہیں مرے نبی ہیں
کریں بھی اغیار جن کی عزت مرے نبیؐ ہیں مرے نبیؐ ہیں
تکے ہیں یوسف بھی جن کی صورت مرے نبیؐ ہیں مرے نبیؐ ہیں
مکین سدرہ یہ بولے آ کر زمیں بھی دیکھی سماں بھی دیکھے
نہ پائی جن کی کہیں شباہت مرے نبیؐ ہیں مرے نبیؐ ہیں
جہاں میں چھائی تھی سخت ظلمت کہ لوگ کرتے تھے قتل و غارت
جلائے ہر سو چراغِ الفت مرے نبیؐ ہیں مرے نبیؐ ہیں
شہِ مدینہ کا کُل اثاثہ بس اک چٹائی اور ایک تکیہ
دلوں پہ کرتے ہیں جو حکومت مرے نبیؐ ہیں مرے نبیؐ ہیں
خدا ہے معطی تو ہیں وہ قاسم انھیں کے صدقے ملا ہے سب کچھ
جو بانٹتے ہیں سبھی کو نعمت مرے نبیؐ ہیں مرے نبیؐ ہیں
ترے مطب میں مرض کا میرے کوئی مداوا نہیں ہے ناصح
جو دور کرتے ہیں ہر مضرت مرے نبیؐ ہیں مرے نبیؐ ہیں
بشر، ملک سے نہیں ہے ممکن کرے ثنائے رسول اکرم
خدا کرے خود ہی جن کی مدحت مرے نبیؐ ہیں مرےنبیؐ ہیں
اے غم کے مارو ہو کیوں پریشاں چلو کِھلا ہے دیار ان کا
جو دور کرتے ہیں ہر مصیبت مرے نبیؐ ہیں مرے نبی ہیں
نہ ہوگا حامی نہ کوئی یاور بروز محشر اے میرے یارو
کریں گے محشر میں جو شفاعت مرے نبیؐ ہیں مرے نبیؐ ہیں
سوال پوچھیں گے جب فرشتے سعید ؔمرقد میں ان سے کہنا
جو دل کی دھڑکن تھے اور برودت مرے نبیؐ ہیں مرے نبیؐ ہیں
سعیدؔ قادری
صاحبگنج مظفرپور بہار ،موبائل نمبر؛ 9262934249