آیا ہے جب سے رب کا دلارا زمین پر
بہنے لگا ہے نور کا دھارا زمین پر
اُن پر ہوا ہے ختم نبوت کا سلسلہ
کوئی نبی نہ ہوگا دوبارا زمین پر
منزل ملے گی جن کی بھی تم پیروی کرو
اصحاب میں ہر ایک ہے تارا زمین پر
تشریف لائے جس گھڑی سرکار مصطفیٰ ؐ
پُرنور ہوگیا تھا نظارا زمین پر
یہ سچ ہے رب نے رشدوہدایت کے واسطے
قرآن پاک کو ہے اُتارا زمین پر
بوبکرؓ سے نبیؐ نے کہا غارِ ثور میں
اللہ پاسباں ہے ہمارا زمین پر
احسنؔ بھی آج لکھنے لگا نعت مصطفیٰ ؐ
کہتے تھے لوگ عقل کا مارا زمین پر
افتخار حسین احسن ؔ
بانکا بہار،موبائل نمبر؛6202288565