نعتِ شریف
غم آئیں تو آنے دو ہم ڈرتے نہیں غم سے
لَو ہم نے لگائی ہے سرکارِ دُوعالم ؐسے
کیا پیاس بُجھے اپنی ساگر ہیں سبھی کھارے
اِک بوند کا طالب ہوں اُس وادیٔ شبنم سے
پرواز خیالوں نے، ہردِل نے نظر پائی
کیا کیا نہ ملا ہمکو اُس حُسنِ مجسم سے
ہم کو بھی بُلا لیجئے اِک بار حضوری میں
ناراض ہیں کیوں آقا کیا بُھول ہوئی ہم سے
ہم کو تو سرِ محشر بس اک سہارا ہے
رہ آپ کی دیکھیں گے ہم دِیدئہ پُرنم میں
یہ شعر ہیں پنچھیؔ کے گلدستہ عقیدت کا
نہلایا ہے پھولوں کو جذبات کی شبنم سے
سردار پنچھیؔ
جیٹھی نگر، مالیر کوٹلہ روڑ کھنہ پنجاب
موبائل نمبر؛9417091668
نبی ہماراﷺ
بُلندوبالاہے سب سے اعلیٰ نبیؐ ہمارا نبی ؐ ہمارا
خُدائے رحمٰں کا ہے دُلارا نبیؐ ہمارا نبی ؐ ہمارا
بلالؓ اُس کا ، صُہیبؓ اُس کا، عمارؓ،ابنِ عُمیرؓ اُ س کا
دُکھے دلوں کا ہے اک سہارا نبیؐ ہمارا نبی ؐ ہمار ا
فضائے اقصا میں انبیاء نے جو نورِپاک ِحُضور ؐدیکھا
ادب سے سب نے یہی پُکارا نبیؐ ہمارا نبی ؐ ہمارا
قُرآنِ اطہرکیا خدا نے ہے شوق سے جو انعام اُن کو
اُسی قُرآں کا ہے عکس سار ا نبیؐ ہمارا نبی ؐ ہمارا
عرش پہ اُنؐ کو بلالیاخود خدائے کون و مکان نے ہے
ازل سے واحد خدا کا پیارا نبیؐ ہمارا نبی ؐ ہمارا
طُفیل ؔ شفیع
گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر
موبائل نمبر؛6006081653