نعت پاک
کرم آمیز دل آویز کیف انگیز کتنا ہے
مرے آقا کا اسمِ پاک راحت خیز کتنا ہے
دعائیں دشمنوں کے حق میں کیں دشنام کے بدلے
ہمارا شافعء محشر بھی رحمت ریز کتنا ہے
کسی سے عقدہء لا تقروٗ حل ہو نہیں پایا
کہ اس امی کا اک اک لفظ معنٰی خیز کتنا ہے
نبی کا واسطہ پاتے ہی منھ مانگی ہے دیتا رب
اثر ان کے وسیلے کا سریع و تیز کتنا ہے
یہ سر میں اپنے کوئی اور سودا رکھ نہیں سکتے
نبی کے عشق کے دیوانوں میں پرہیز کتنا ہے
جدھر دیکھو ادھر ہی نور کے دریا ا’مڈتے ہیں
مدینہ پاک ہر ذرہ ترا ذر خیز کتنا ہے
سکونِ قلب مل جاتا ہے اسمِ پاک لیتے ہی
سمندر رحمتوں کے فیض کا لبریز کتنا ہے
کھڑا ہوں با ادب میں روبروئے روضہء اقدس
تصور ہی ذکی طارق یہ عشرت بیز کتنا ہے
ذکی طارق بارہ بنکوی
سعادتگنج، بارہ بنکی، یوپی
نعت محمد ﷺ
سنت پہ عمل آپ کی سیرت پہ محمد ؐ
قربان ہو ۓ اُمتی اُلفت پہ محمد ؐ
محشر میں سفارش کریں اُمت کی خدا سے
ہم کو یقیں ہے رب کی عدالت پہ محمد ؐ
دونوں جہاں میں کامیابی ہم کو ملے گی
ہم کو یقیں ہے آپ کی مدحت پہ محمدؐ
سب امتوں میں آپ کی امت ہوئی افضل
چلتی ہے سدا تیری ہدایت پہ محمدؐ
ہم دور رہیں کیسے مدینے کی فضاء سے
کرنا ہے گزر اب تری رحمت پہ محمدؐ
ہم بھول گئے رستہ ترے نقشِ قدم کا
اب ہم کو چلا دیجئے نسبت پہ محمدؐ
کیسر خان قیس
ٹنگواری بالا ضلع بارہ مولہ
موبائل نمبر؛6006242157
دعا
دعائوں میں یا رب اثر چاہتا ہوں
خطائوں سے بھی درگذر چاہتا ہوں
تمنّا ادھوری کہیں رہ نہ جائے
حرم دیکھنے کی نظر چاہتا ہوں
مدینے کی میری ولادت نہیں ہے
مگر خاتمہ مَیں اُدھر چاہتا ہوں
فقط ایک شب جو ہزاروں میں افضل
اُسی شب قدرکی قدر چاہتا ہوں
محض مغفرت کا طلب گار ہوں میں
تیری رحمتیں سر بہ سر چاہتا ہوں
زباں پر کلمہ شہادت عطا کر
یہی اک دعا پیشتر چاہتا ہوں
مشکورؔ تماپوری
تماپور -کرناٹک