Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
نظم

نعتیں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 24, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE

 نعتِ رسولﷺ 

قرآں میں کرکے جا بجا مدحت رسول کی
اللّٰہ نے بتا دی فضیلت رسول کی
ہم آلِ زہرہ والے رہیں مبتلائے غم
کیسے گوارہ کر لے یہ رحمت رسول کی
دوزخ کا سن کے تذکرہ آتا ہے یہ خیال
کیا ہوتے ہم  جو پاتے نہ امت رسول کی
دینا ہی ہوگا خلد میں اے رضواں داخلہ
سینے میں رکھتا ہوں میں محبت رسول کی
اللہ کی قسم مجھے محشر کا ڈر نہیں
کیوں کے وہاں پہ ہوگی زیارت رسول کی
اس بڑھیا کو مرض سے شفا ہی نہیں فقط
ایماں بھی بخشتی ہے عیادت رسول کی
وہ ذات ہے بہت بڑی اور منھ ہے چھوٹا سا
کیسے کروں خدایا میں مدحت رسول کی
کیا جانے دنیا کے شبِ معراج کس قدر
کی ہے خدائے پاک نے عزت رسول کی
 
 ذکی طارق بارہ بنکوی 
سعادتگنج،بارہ بنکی،یوپی
موبائل نمبر؛7007368108
 
 

 نعتِ رسولِ مقبول ؐ

حضور آئے، شعور آیا 
خدا کو جان پائے ہم 
 
مٹے سب قیصریٰ و کسریٰ 
مٹا طاغوت کا دم خم 
 
فضائے گُلشنِ ہستی 
منور ہوگئی یکدم 
 
اُجالے چار سُو پھیلے 
ہوئے عنقا سبھی کے غم 
 
فرشتوں کی نگاہوں میں 
بڑھی پھر عزتِ آدم 
 
فراق و ہجرِ طیبہ میں 
سدارہتی ہیں آنکھیں نم 
 
بلا  لیں اب تو شوکتؔ کو 
مدینے، سرورِ عالم 
 
شوکت محمود شوکت 
[email protected]
 
 

نعت

پھر جہاں میں کِھل گیا ہے باغِ مدحت یانبیؐ
جھومتی ہے وجد میں ہر گل کی نکہت یا نبیؐ
 
غم کے بادل چھٹ گئے ،ہر سو ہے فرحت یانبیؐ
آپؐ کی آمد کا غُل ہے،خوش ہے امت یانبیؐ
 
قدسیانِ عرش شاداں ، عشق والے شاد ہیں
خوش خدا ہے اے خدا کی پاک قربت یانبیؐ
 
کعبہ ہے مسرور ،فرحاں گنبدِ خضریٰ بھی ہے
مست ہے قرآن کی ہر ایک آیت یانبیؐ 
 
آپؐ اعلیٰ آپؐ سے بہتر نہ برتر ہے کوئی
آپؐ کو بعدِ خدا حاصل ہے سبقت یانبیؐ
 
کاش مل جاتا مجھے نعلینِ اقدس آپؐ کا
چومتا آنکھوں سے، دل میں ہے یہ حسرت یا نبیؐ
 
کیجئے شادابؔ کی یہ نعت کا ہدیہ قبول
جان قرباں آپ پر اے جانِ رحمت یا نبیؐ
 
شفیع شادابؔ
پازلپورہ شالیمارسرینگر کشمیر
موبائل نمبر؛9797103435
 
 

نعتِ پاک

صرف نعتِ نبیؐ گنگنایا کرو
ذکرِاحمد کی محفل سجایا کرو
 
حالِ دل اپنے رب کو سنایا کرو
سارے رنج و الم کو مٹایا کرو
 
آرزو ہو اگر خلد میں جانے کی
عشقِ احمدؐ کو دل میں بسایا کرو
 
دیکھنا بخت بیدار ہو جائے گا
یا محمدؐ محمدؐ پکارا کرو
 
نامِ احمدؐ سے اے مومنو روزوشب
 ظلمتیں اپنی ساری مٹایا کرو
 
شجرِ عشقِ نبیؐ کا اُگا کر عقیل ؔ
زندگی کے چمن کو کِھلایا کرو
 
عقیل فاروق
طالب علم شعبہ اردو کشمیر یونیورسٹی شوپیان
 موبائل نمبر؛8491994633
 
 

نعت

علم کا ہے نور پھیلایا حضورؐ نے
اندھیارا جہالت کا مٹایا حضورؐ نے
 
کرنے کووار اُن پہ گر آیا کبھی کوئی
سینے سے اُسکو اپنے لگایا حضورؐ نے
 
بانٹے ہیں سدا ہر سُو محبت کے خزانے
ہر ایک کی الجھن کو سُلجھایا حضورؐ نے
 
بھٹکے جب اونچ نیچ کے کوسوں میں مسافر
راستہ پھر سب کو دکھایا حضورؐ نے
 
زندہ ہی دفن بیٹیوں کو کرتے تھے سحرؔ
جینے کا حق بھی اُنکو دلایا حضورؐ نے
 
ثمینہ سحرؔ مرزا
تھنہ منڈی، راجوری
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جب خدمت سنٹر بن گیا دُرگت سنٹر | قصبہ بانہال میں اضافی چارجز وصولنے کے الزام میں خدمت سینٹر سربمہر
تازہ ترین
اسرائیل کی صدارتی محل کے قریب بمباری شامی وزارت دفاع اور داخلہ کے 15 اہلکار جاںبحق
بین الاقوامی
ایران کی 3ایٹمی تنصیبات میں سے صرف ایک کو شدید نقصان پہنچا
بین الاقوامی
بنگلہ دیش میں پرتشدد جھڑپیں فائرنگ، 4 افراد ہلاک، کرفیو نافذ
بین الاقوامی

Related

ادب نامنظم

نظمیں

July 12, 2025
ادب نامنظم

نظمیں

June 28, 2025
ادب نامنظم

نظمیں

June 21, 2025
ادب نامنظم

کاش

June 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?