بزمِ سرکارِ دوعام میں جو مدحت گر ہوا
میرا اِک اِک لفظ پھر گنجینۂ گوہر ہوا
خیبروخندق ہو، صفیں ہو کہ ہوبدر و احد
کامرانی کی بشارت ساقیِ کوثر ہوا
باخدا اخلاق میں اعمال میں کامل ہے وہ
جوبَشر آلِ رسولِ پاک کا نوکر ہوا
عظمتِ آلِ نبی قرآں سے جو پوچھی گئی
ھل اتیٰ گویا ہوئی تطہیر کا مظہر ہوا
میں ہوں کیا عرفان عارفؔ کیاہے میری شاعری
سب کرم ان کا ہے میں پتھر اگر گوہر ہوا
عرفان عارفؔ
صدر شعبہ اردو
ایس پی ایم آر کالج آف کامرس جموں
موبائل نمبر؛09682698032