الہٰی تُو ہم سے نہیں بے خبر ہے
ہمیں غم ہے کیا ، ساتھ تیرا اگر ہے
یہاںدل کوئی اب دھڑکتا نہیں ہے
یوں ہی زندہ لاشوں کا یہ اک شہر ہے
ہمیں کوئی غیروں سے شکوہ نہیں ہے
کہ اپنوں نے پھونکا ہمارا یہ گھر ہے
وِرانوں میں یوں ہی مہک سی نہ آتی
کہیں تو کوئی گُل ابھی شاخ پر ہے
ہوائوں کو بس میں جنہوں نے کیا ہے
ان ہی کی غلامی میں یہ بحر وبر ہے
زمین بوس ظالم کو لمحوں میں کر دے
کہ مظلوم کی آہ میں وہ اثر ہے
احمد نگر، سرینگر،9697334305